سبی،جماعت اہل سنت پاکستان کی سپریم کونسلکی مر کزی اور صوبائی عہدیداران کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع

منگل 8 اکتوبر 2019 22:49

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2019ء) جماعت اہل سنت پاکستان کی سپریم کونسل نے مر کزی اور صوبائی عہدیداران کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی مرکزی اور صوبائی قائدین کو ملک بھر میں ممبر سازی کر نے کی ہدا یت کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق جماعت اہل سنت پاکستان کے کے مرکزی سپریم کو نسل کا اجلاس سپریم کونسل کے چیئر مین سیدحسین الدین شاہ صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں الیکشن کمشنر پیر سید غلام شبیر نقشبندی ،علامہ سید ریاض حسین شاہ،علامہ سید حامد سعید کاظمی،علامہ پیر سید حسنات شاہ صاحب ،علامہ پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی ،محسن اہل سنت ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب ،علامہ عبد الرحیم صاحب ،صاحبزادہ سکندر سلطان صاحب،علامہ سید مسعود احمد طارق گیلانی ، معروف قانون دان وسیم ممتاز ایڈوکیٹ ،سید فراز شاہ جیلانی،نے شرکت کی او ر تمام ممبران نے باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اہل سنت پاکستان کی مرکزی اور صوبائی عہدیداران کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی جائے تاکہ مرکزی اور صوبائی عہدیداران ملک بھر میں ممبر سازی کریں اور جماعت اہل سنت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں سپریم کونسل نے یہ بھی فیصلہ کیا جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی اور صوبائی انتخابات آئندہ سال اکتوبر 2020؁ء میں ہوں گے جس میں آئندہ سال کے لیئے نئی قیادت کا انتخاب جمہوری اور آئینی طریقے سے کیا جائے گا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں