مولانا فضل الرحمن پرایک منصوبے کے تحت حملہ کیا گیا ہے ،مولانا محمد ادریس

پیر 1 جنوری 2024 21:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2024ء) جمعیت علماء اسلام سبی کے ضلعی امیر مولانا محمد ادریس ،تحصیل امیر مولانا عطاء اللہ بنگلزئی ،مولانا تاج محمد ،مولانا عبدالحمید ،مولانا محمد یحییٰ،ملک موسیٰ خان ،ملک سلطان موسیٰ خیل ،مولانا ریاض الدین ،مولانا عزیز اللہ ،مولانا خادم حسین ،مولانا عبدالوحید ،شعیب احمد ،حافظ محمد یعقوب ،حاجی محمد یوسف ،ڈاکٹرمحمد صدیق ،حافظ فیض اللہ ،سید کلیم اللہ ،حاجی حسین احمد ،مولاناخلیل احمد ،مولانا عبدالعزیز اور دیگر نے جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن پرایک منصوبے کے تحت حملہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے بہت کم ہے ۔انہوں نے وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمن سمیت سیاسی لیڈروں اور امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں