وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست جہانزیب برکی کے والد وفات پاگئے

جمعرات 27 دسمبر 2018 21:12

وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست جہانزیب برکی کے والد وفات پاگئے
جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے قریبی دوست جہانزیب برکی کے والد حاجی زربت خان برکی نوے سال کی عمر میں دل کادورہ پڑنے سے وفات پاگئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ گلشن اقبال ٹاؤن کراچی کے جامع مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں جنوبی وزیرستان اور ضلع ٹانک کے وفد نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ کراچی کے بڑے بڑے تاجروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم نے جہاد کشمیر میں بے دریغ قربانیاں دی تھی اور تحریک آزاد ی کی تحریک میں بھی اہم کردار ادا کیاتھا۔اور نہرو کے جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کے سنگم پر واقیع رزمک کے دورہ پر بھرپور احتجاج کیاتھا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور صدر پاکستان عارف علوی بھی آئندے ایک دو روز میں جہانزیب برکی کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لئے کراچی جائیں گے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں