محکمہ سول ڈیفنس جنوبی وزیرستان نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر وانا پریس کلب میں سنیٹائزر اور ماسک تقسیم کردئیے

صحافیوں کے کردار کے بغیر کرونا وائرس کے سلسلے میں اقدامات اٹھانا بے معنی ثابت ہونگے‘انچارج سول ڈیفنس عصمت اللہ محسود

جمعہ 10 اپریل 2020 14:20

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) ڈائیریکٹر جنرل سول ڈیفنس خیبر پختونخواہ فہد اکرم قاضی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس جنوبی وزیرستان نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر وانا پریس کلب میں سنیٹائزر اور ماسک تقسیم کردئیے اور باقاعدہ دفتر کا افتتاح کردیا گیا۔اس موقع پر جنوبی وزیرستان سول ڈیفنس انچارج عصمت اللہ محسود،انسپکٹر عالمگیر اور اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے صحافیوں میں سنیٹائزر اور ماسک تقسیم کردئیے گئے جبکہ تاج وزیر کو سول ڈیفنس وانا کا نچارج مقرر کیا۔

اے سی وانا نے کہا کہ کرونا وائرس کی آگاہی مہم میں صحافیوں نے بہت اہم کردار اداکیا اور عوام میں شعور اجاگرنے کرنے کیلئے دن رات ایک کرکے اس وباء کو اپنا فرض سمجھ کر خدمت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انچارج سول ڈیفنس عصمت اللہ محسود اور انسپکٹر عصمت اللہ نے کہا کہ یہ صحافیوں کی بڑی ذمہ دار بنتی ہے کہ موجودہ حالات میں صحافی برادری عوام میں شعور و آگاہی پیداکرنے کیلئے سخت محنت کرے اور صحافیوں کے کردار کے بغیر کرونا وائرس کے سلسلے میں اقدامات اٹھانا بے معنی ثابت ہونگے اس لئے سول ڈیفنس جنوبی وزیرستان نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر وانا پریس کلب میں ماسک اورسنیٹائزر تقسیم کردئیے گئے۔

عوامی حلقوں نے انکی یہ کاوشیں سراہتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں آبادی بہت زیادہ ہیں اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان مغرب میں افغانستان اور جنوب میں صوبہ بلوچستان سے منسلک ہے یہاں ہرطرف سے لوگ کاروبار اور دوسرے کاموں کیلئے آتے رہتے ہیں اگر خدانخواستہ جنوبی وزیرستان میں کرونا کی وبائ پھیل گئی تو اس کو پھر کنٹرول کرنا مشکل ہوجائیگا۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلی کے پی کے،کورکمانڈر پشاور اور وزیر صحت کے پی کے سخت اقدامات اٹھائیں تاکہ کرونا وائرس کی وبائ نہ پھیل سکے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں