جنوبی وزیرستان،قبائلی عمائدین کا کیٹیگری ڈی ہسپتال مکمل نہ ہونے کے خلا ف احتجاجی جلوس و دھرنا

جرگے کا وزیر اعظم ،آرمی چیف ہ ،وزیراعلی کے پی کے اور کور کمانڈر پشاور سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 12 اگست 2020 21:16

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں قبائلی عمائدین کے جرگہ نے سولہ سال میں مکمل نہ ہونے والے کیٹیگری ڈی ہسپتال کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا اور رزمک وانا روڈ پر دھرنا دیا ۔قبائلی عمائدین کے جرگہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیراعلی کے پی کے اور کور کمانڈر پشاور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

زرائع کے مطابق سابق گورنر کے پی کے سید افتخار حسین شاہ نے 2004ء قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا کے علاقہ کانی گرم میں کیٹیگری ڈی ہسپتال تھانک کی منظوری دینے کے علاوہ اس ہسپتال کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے لئے کانی گرم کا دورہ کیا تھا ۔2004ء سے لیکر 2020ء تک سولہ سال میں کیٹگری ڈی ہسپتال تھانک مکمل نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دن روزمک وانا روڈ پر واقیع کیٹیگری ڈی ہسپتال تھانک کے سامنے برکی قومی جرگہ کے عمائدین نے احتجاجی جلوس نکالا اور رزمک وانار وڈ پر مزکورہ ہسپتال کے سامنے دھرنا دیا ۔

دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کلام خان برکی ،پیر منہاج الدین اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ سابق گورنر کے پی کے سید افتخارحسین شاہ نے کیٹیگری ڈی ہسپتال تھانک کانی گرم کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہسپتال کی اوپی ڈی کی تعمیر فوری طور پر کی جائے گی ۔اور یہاں کے لوگ ہسپتال کی بلڈنگ مکمل کرنے کا انتظار نہیں کریں گے ۔بلکہ او پی ڈی کا بلاک مکمل ہونے کے ساتھ ہی ہسپتال میں یہاں کے لوگوں کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائے گی ۔

انھوں نے کہا کہ سابق گورنر سیدافتخارحسین شاہ مرحوم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے لیکر اب تک سولہ سال گزر چکے ہیں مگر نہ ہسپتال مکمل ہوسکا اور نہ ہی لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم ہوسکی ہے۔انھوں نے کہا کہ محکمہ بلڈنگ کے حکام اور ٹھیکدار دونوں غائب ہیں۔کلام خان کے مطابق محکمہ بلڈنگ کے حکام نے ٹھیکدار کو ایڈوانس فنڈز دیکر ٹھیکدار نے بلڈنگ کی تعمیر کی بجائے اس پر زمین اور مشینری خرید لی ہے۔

اور ہسپتال کی تعمیراتی کام مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ ۔انھوں وزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیراعلی خیبرپختون خواہ محمود خان ، کور کمانڈرپشاور نعمان محمود ،چیف سیکرٹری کے پی کے ڈاکٹر کاظم نیاز ،کمشنر ڈیرہ اسمعیل خان محمد یخییٰ اخونزادہ ،آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان فہیداللہ خان ، اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور خان شیرانی ،پاک آرمی 34بریگڈ اسمان منزہ کانی گرم ،پاک آرمی 11FFاسمان منزہ کانی گرم اور دیگراعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ کیٹیگڑی ڈی ہسپتال تھانک کانی گرم میں سابق گورنر سید افتحار حسین شاہ کے قبائلی جرگہ سے خطاب کے مطابق ہنگامی بنیاد پر ڈاکٹر ادر صحت کا دیگر عملہ تعینات کیا جائے ۔

اور بلڈنگ کی جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کئے جائیں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں