سکھر پریس کلب پر 68دن بیت جانے کے بعد بھی مغویاں کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے ،پریا کماری رہائی کمیٹی

اتوار 10 دسمبر 2023 20:00

ش*سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) پریا کماری رہائی کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام مغوی پریا کماری ، علی اصغر منگریو ، علی حسن میمن سمیت دیگر مغویاں کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر پریس کلب پر احتجاجی علامتی بھوک ہٹرتالی کیمپ دن و رات قائم ہے ، سکھر پریس کلب پر 68دن بیت جانے کے بعد بھی مغویاں کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے اور نا ہی انتظامی افسران یا منتخب نمائندگان کی جانب سے کیمپ پر پہنچ کر مغویاں کے ورثاء کو تعاون کی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے ، کیمپ پر موجود رہنماؤں ڈاکٹر نذیرکھوکھر، مخدوم بلاول، عطا محمد بھٹو، زاہد منگریو، محمد اعظم منگریو اور دیگر کا کہنا ہے کہ 68 روز مکمل ہونے کے باوجود نگران سندھ حکومت اور پولیس نے سندھ میں مغویوں کی بازیابی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ کے عوام پر بدامنی، جبر و تشدد کی آگ میں جھلس رہے ہیں لیکن افسوس اس آگ کوبجھانے والا کوئی نہیں۔منتخب نمائندوں کو کوئی پرواہ نہیں93دن مکمل ہونے کو ہے ہم نے رانی پور سے مغویوں کی بازیابی کے لیے دن رات مسلسل جدوجہد شروع کی ہمارے احتجاج کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ مغویاں کو فی الفور بازیاب کرایا جائے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف سیاسی ، سماجی تنظیموں کے نمائندگان کی بھی آمد کا سلسلہ جاری ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں