yحکومت بجلی اور پیٹرول کے نرخ بڑھانے سے گریز کرے،اسمال ٹریڈرز

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

1سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین ہارون میمن نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت بے انتہا بڑھانے کے بعد حکومت بجلی اور پیٹرول کے نرخ بڑھانے سے گریز کرے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے ہوئے غریب عوام کو زندہ درگور نہ کیا جائے۔

عوامی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی معاشی بدحالی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر سیکریٹریٹ سکھر میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے حکومت مہنگائی کم کرنے کے بجائے مہنگائی میں اضافے کے اقدامات کرکے اپنے الیکشن میں کیے گئے وعدوں کی نفی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی گیس پیٹرول ایل پی جی ریلوے کے کرایوں کے ریٹ مقرر کرنے کو قومی اسمبلی کی منظوری سے مشروط کیا جائے۔ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر قیمتیں نہ بڑھائی جائیں عوامی فیصلے عوامی نمائندوں کو کرنے کا حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ 5 روپے مہنگی کرنے کا حکومتی ارادہ فوری ترک کیا جائے پیٹرول کی قیمت 10 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا مجوزہ فیصلہ بھی واپس لیا جائے انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمت بڑھائے جانے کے بعد بجلی اور پیٹرول کی قیمت بھی بڑھانے سے مہنگائی کا سلسلہ شروع ہوجائیگا غریب جو کہ پہلے مہنگائی کی وجہ سے پریشان مزید اذیت سے دوچار ہوجائیں گے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو انتخابی وعدے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ وہ گیس کی بڑھائی گئی قیمت واپس لیکر سابقہ قیمت بحال کی جائے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کیا جائے مہنگائی سے ستائے عوام کو جینے کا حق دیا جائے وزیراعظم اپنے انتخابی اعلانات کے مطابق مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کریں۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں