ملک کے حالات بہتر ہیں لیکن مہنگائی زیادہ ہے، آہستہ آہستہ استحکام آ رہا ہے،سید خورشیدشاہ

پیر 2 جون 2025 22:06

ملک کے حالات بہتر ہیں لیکن مہنگائی زیادہ ہے، آہستہ آہستہ استحکام آ رہا ہے،سید خورشیدشاہ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے احتساب عدالت سکھر میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملک کے حالات بہتر ہیں لیکن مہنگائی زیادہ ہے، آہستہ آہستہ استحکام آ رہا ہے، بجٹ سے پہلے دل کھول کر بولیں تاکہ ہم آپ کی نمائندگی کریںان کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کا مسئلہ ہے، جس پر کام کرنے کی بے حد ضرورت ہے،اسٹریٹ کرائم بڑھنے سے لوگ پریشان ہیں، امن کو مکمل طور پر بحال ہونا چاہیے، سید خورشید احمد شاہ نے مزید کہا کہ الیکشن قریب ہے اس لیے بھارت دھمکیاں دے رہا ہے لیکن پاکستان اپنے دفاع کے لیے مکمل تیار ہے ، صحافیوں کے سوالات ٹرمپ کے آنے سے دنیا کے مختلف ممالک میں تنازعات بڑھ رہے ہیںجس پر ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ ماحول ایسا رہے تاکہ ان کی حکمرانی قائم رہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں