دوستوں کی مشاورت سےاسپیکرکاعہدہ قبول کیا،اسد قیصر

عمران خان نے کہا ایسا عہدہ دوں گا کہ میرے بعد بھی لوگ نام لیں گے، سی پیک میں خیبرپختونخواہ ے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کارکنوں سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 اگست 2018 18:54

دوستوں کی مشاورت سےاسپیکرکاعہدہ قبول کیا،اسد قیصر
صوابی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اگست 2018ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ فیملی اوردوستوں کی مشاورت سے اسپیکرکاعہدہ قبول کیا،عمران خان نے کہا ایسا عہدہ دوں گا کہ میرے بعد بھی لوگ نام لیں گے،سی پیک میں خیبرپختونخواہ ے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے آج یہاں صوابی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کوآنے والے دنوں میں مزید اہم وزارتیں ملنے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک میں اپنے صوبے کا حصہ لینے کے لیے قانونی جنگ لڑی۔ سی پیک میں خیبرپختونخواہ ے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیملی اور دوستوں کے مشورے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ قبول کیا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ آپ کوایساعہدہ دوں گا کہ میرے بعد لوگ آپ کا نام لیں گے۔

(جاری ہے)

اسد قیصر نے کہا کہ واپڈا کو ٹائم دیا ہے کہ لوڈشیڈنگ اورو ولٹیج کا مسئلہ حل کریں۔

واپڈا نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے50 ارب روپے مانگے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے امیدوار سردار عثمان بزدار 186ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز شریف نے 159ووٹ حاصل کئے ،مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی جانب سے اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہونے سے قبل اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد شدید احتجاج کیا گیا اور ایوان مخالفانہ نعرے بازی کی وجہ سے مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدادر نے اپنی قیادت ، پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح گڈ گورننس قائم کرنا اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔ صوبے کی بہتری خصوصاً پولیس اور بلدیاتی نظام میں خیبر پختوانخواہ ماڈل کو اپنایا جائے گا۔ اس ایوان کے جتنے بھی ممبران ہیں وہ اپنے اپنے حلقوں کے وزیر اعلیٰ ہیں ،اپوزیشن جمہوری نظام کا حصہ ہے اور یقین دہانی کراتا ہوں کہ ان کی اچھی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے جبکہ حمزہ شہباز شریف نے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو ملنے والے مینڈیٹ میں دھاندلی کی ملاوٹ ہے ،ہم اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کریں گے اور جب تک انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کر کے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نہیں کر دیا جاتا اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں