پی ڈی ایم کے زیر اہتمام حکومتی رکاوٹوں کے باوجود لاہور میں ہونیوالا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہو گا،سکندر حیات شیر پائو

عوام کے مفاد کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک کیخلاف حکومتی اقدامات سے ثابت ہو رہا ہے حکومت عوامی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ، صدر قومی وطن پارٹی خیبرپختونخوا

بدھ 2 دسمبر 2020 17:18

پی ڈی ایم کے زیر اہتمام حکومتی رکاوٹوں کے باوجود لاہور میں ہونیوالا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہو گا،سکندر حیات شیر پائو
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق صوبائی سینئر وزیر سکندر حیات خان شیر پائو نے واضح کر دیا ہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام گجرانوالہ ، کراچی ، لاہور ، کوئٹہ ، پشاور اور مردان میں حکومتی رکاوٹوں کے باوجود تیرہ دسمبر کو لاہور میں ہونے والا جلسہ عام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام ثابت ہو گا اور اس جلسے کے بعد پی ڈی ایم کارخ اسلام آباد کی طرف ہو گا ۔

عوام کے مفاد کے لئے پی ڈی ایم کی تحریک کے خلاف حکومتی اقدامات سے یہ واضح طور پر ثابت ہو رہا ہے کہ حکومت اس عوامی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ۔ موضع باجا میں پی کے 44کے جنرل سیکرٹری شہر زیب کے چچا کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے سکندر حیات خان شیرپائو نے کہا کہ اگر حکومت کرونا وائرس کو سیریس لیتی تو اس کی پہلی لہر میں اس وائرس سے لوگوںکو بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کے علاوہ سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کرنی چاہئے تھی۔

(جاری ہے)

لیکن حکومت نے کرونا وائرس کی پہلی لہر میں عوام کو اپنی مدد آپ کے تحت علاج معالجے کے لئے اکیلے چھوڑ دیا جب کہ حکومت نے خود کو اس سے بری الذمہ قرار دیا اب چونکہ ملک بھر میں تمام عوام حکومت کی مہنگائی ، بے روزگاری ، بد امنی ، کرپشن اور غلط پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے حکومت سے تنگ آچکے ہیں جس پر پی ڈی ایم نے عوام کے مفاد کے لئے جو تحریک شروع کی ہے اب حکومت کو کرونا وائرس کی دوسری لہر یا دآگئی۔

ہم سمجھتے ہیں کہ کرونا خطر ناک بیماری ہے اس کے لئے علاج کے ساتھ ساتھ اختیاط بھی ہونی چاہئے لیکن کرونا وائرس سے سب سے بڑی بیماری موجودہ حکومت ہے اس بیماری سے قوم کو نجات دلانا ہو گا تاکہ ملک کی معاشی صورتحال اور لوگوں کی بنیادی مسائل حل ہو سکے ۔ اگر حکومت سے نجات نہ دلایا گیا تو عوام کے مشکلات اور مسائل میں مزید اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت اسٹبلشمنٹ کی زور سے چل رہی ہے جب پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسوں کا دور آتا ہے تو دوسرے دن آبپارہ کے چکر شروع ہو جاتے ہیں حکومت انگلی پکڑ کر سہارے سے چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں جمہوریت میں عوام کی حکمرانی ہے اور عوامی فیصلے اہمیت رکھتے ہیں اسلئے پی ڈی ایم نے عوام سے رجوع کیا اور عوام کے تعاون اور زور سے حکومت کے خلاف فیصلہ کن راونڈ شروع کیا ہے اور عوامی تعاون سے حکومت کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ملک بھر کے عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ ثابت ہو گیا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے میں ریکارڈ گھپلے کئے گئے تھے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے حکومت نے ادویات کے سکینڈل میں اپنے وفاقی وزیر کو ہٹا کر ان کی جگہ پی ٹی آئی کی سیکرٹری جنرل کو وزیر مقرر کیا پاکستان میں احتساب صرف اور صرف اپوزیشن کے لئے ہے حکومتی ارکان کے لئے احتساب نہیں ہے اس لئے یہ روایات ختم ہونی چاہئے ۔

قومی احتساب بیور و حکومتی ارکان کی کارستانی اور کر توتوں کو سامنے لائیں۔اور یکطرفہ احتساب کا نظام ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ عمران کی حکومت سابقہ حکومتوں پر جو الزامات لگاتی ہے یہ ان قوتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ تو حکومت کا یہ الزام بلکل جھوٹ اورمن گھڑت ہے دو سالوں کے دوران اشیائے خورد سمیت تمام چیزوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوا ہے جب کہ پشاور ہائی کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی حکومت قانون کو سامنے رکھ کر فیصلے نہیں کر تی ہے ملک بھر میں قائم پی ٹی آئی کی حکومتیں بلکل ناکام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں منظم سازش کے تحت عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔850دنوں میں 55سو ارب قرضہ لے کر ملک کو دیوالیہ کرنے کو قریب پہنچایا گیا موجودہ نیا پاکستان میں اس وقت کوفہ کی سیاست چل رہی ہے نہ کہ مدینہ کی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں