صوابی،اراضی تنازعہ پر چچا کے ایما پر گھرمیںفائرنگ ،نوجوان بھائی قتل

پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت ڈرامائی انداز میں گرفتارکر لیا

جمعہ 8 مارچ 2024 21:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) موضع تورڈھیر میں اراضی کے تنازعہ پر چچا کے ایما پر گھر کے اندر فائرنگ کرکے اپنے نوجوان بھائی کو قتل کر دیا ،پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت ڈرامائی انداز میں گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عبدالوکیل نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شب اپنے گھر واقع محلہ شگہ ڈھوک میں اہل خانہ کے ہمراہ ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے جبکہ دوسرے کمرے میں ان کا بیٹا شاہ زیب سویا ہوا تھا جمعہ کی علی الصبح ساڑھے تین بجے فائرنگ کی آواز سن کر جب میں کمرے سے باہر نکل آیا تو صحن میں بیٹا صیاد زیب پستول سے مسلح کھڑا تھا پوچھنے پر مجھے بتایا کہ میں نے اپنے بھائی شاہ زیب کو اپنے چچا امیر زیب کے کہنے پر مارا جونہی میں شاہ زیب کے کمرے کے اندر گیا تو واقعی وہ چارپائی پر قتل شدہ پڑا تھا وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ میرے بھائی امیر زیب کے ساتھ تنازعہ اراضی تھا پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکر لیا اور چچا بھتیجے کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں