صوابی،بجلی ٹرانسفارمر مرمت کے دوران اچانک کرنٹ آجانے سے پرائیویٹ لائن مین جاں بحق

بروقت امدادی کارروائی نہ ہونے پر لاش کافی دیر تک تاروں سے لٹکتی رہی ،عوام علاقہ کاشدید احتجاج

جمعہ 29 مارچ 2024 20:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) موضع یعقوبی میں بجلی ٹرانسفارمر مرمت کے دوران اچانک کرنٹ آجانے سے پرائیویٹ لائن مین جاں بحق ہو گیا، بروقت امدادی کارروائی شروع نہ ہونے کے سبب لاش کافی دیر تک تاروں سے لٹکتی رہی جس پر عوام علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور واپڈا حکام کیخلاف نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعے کو موضع یعقوبی میں عامر سکنہ یارحسین نامی پرائیویٹ لائن مین بجلی کا ٹرانسفارمر درست کرنے میں مصروف تھا کہ اس دوران اچانک بجلی آنے سے جھٹکا لگا اور وہ جاں بحق ہوگیا، لائن مین کی لاش کافی دیر تک بروقت امدادی کارروائی شروع نہ ہونے کی وجہ سے تاروں سے لٹکتی رہی ،اس دوران علاقے کے عوام نے احتجاج کیا ،کافی دیر بعد واپڈا گاڑی پہنچی تو مشتعل لوگوں نے گھیرے میں لے نعرے بازی کی ،عوام نے واپڈا کی غفلت اور سرد مہری پر شدید غصے کا اظہار کیا ۔

بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں