صوابی،شہید فٹبالر فرحان علی ایکسیڈینٹ کے اندھے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

اتوار 31 مارچ 2024 18:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) شہید فٹبالر فرحان علی ایکسیڈینٹ کے اندھے مقدمہ میں ملوث ملزم کو تھانہ صوابی پولیس نے حراست میں لے ۔لیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دو مارچ کو فرمان علی ولد بہرہ مند خان سکنہ مانیری پایاں نے تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ موٹرکار کی ٹکر سے ان کا بھائی مسمی فرخان علی شدید مجروح ہوچکا تھا اور سڑک پر بے یارو مددگار زخموں کی درد سے تڑپ رہا تھا،بعد میں کسی نے ہسپتال منتقل کردیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا،اس افسوس ناک واقعہ پر اہل علاقہ عوام نے دکھ اور غصے کا اظہار کیا ۔

اس واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن صوابی خان خیل خان کے سربراہی میں ٹیم تشکیل دی،ڈی ایس پی صوابی جواد خان کے قیادت میں ایس ایچ او صوابی انسپکٹر لیاقت شاہ خان ،ٹیکنیکل سٹاپ افیسر اے ایس آئی حافظ زاہد خان،ڈی ایس بی سکواڈ انچارج اے ایس آئی عامر خان و تفتیشی آفسران نے دن رات ایک کرکے لوکل سی سی ٹی وی کیمرے سے موٹرکار کی شناخت شروع کی اور معلوم ہوا کہ فرخان علی کی ایکسڈنٹ موٹرکار ماڈل 88 برنگ سفید سے ہوا ہے ،جس پر سرکل صوابی میں تمام موٹرکاروں کی ویریفیکشن شروع کی گئی اور یوں اصل ملزم اور موٹرکار تک رسائی حاصل کرکے پولیس ٹیم نے ڈی ایس پی جواد خان کی قیادت میں موٹرکار ایک بیھٹک سے برآمد کی۔

(جاری ہے)

ملزم محمد عرفان ولد نورالسلام سکنہ مانیری پایاں اس کیس کے اصل ملزم نکلا۔جس پر پولیس ٹیم کی یکے بعد دیگرے چھاپے شروع کی گئی۔مذکورہ ملزم نے عدالت سے بی بی اے پیش کی جہاں ملزم کی بی بی اے کینسل ہونے پر پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا۔متوفی فٹبالر خیبر پختونخوا کے مایہ ناز کھلاڑی تھے اور آئیر فورس میں حاضر سروس تھا۔ہم نے ایک قیمتی سرمایہ کھود دیا۔غفلت کی وجہ سے اس طرح قیمتی مستقبل کے نوجوان دنیا سے رخصت چلے جاتے ہیں۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں