محمودخان کا سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

پیر 15 اپریل 2024 21:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے مرکزی چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ محمودخان نے سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے دوران جانی اور مالی نقصانات پر گہرے رنج وغم کا ظہار کیا ہے اور کہاہے کہ ہم غم اور الم کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ سوات ،دیر ،چترال ،ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے اور ان کے بلند درجات کے لئے رب کریم کے حضور دعاگو ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دست بدعا ہے ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جتنے بھی خاندان کے مالی اور جانی نقصانات ہوئے ہیں ان کو فوری طورپر معاوضہ اور امدادی اشیاء فراہم کی جائے اور زخمیوں کے علاج معالجہ کے لئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں