سوات،آسمانی بجلی مکان پر گرنے سے گھر کا سربراہ جاں بحق ، خواتین وبچوں سمیت 5افراد زخمی

اتوار 28 اپریل 2024 18:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سوات کے علاقے بریکوٹ میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی مکان پر گرنے سے گھر کا سربراہ جاں بحق اور خواتین وبچوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ غالیگے عثمان احمد کے مطابق شدید بارش کے دوران محلہ اکاخیل میں ضیا اللہ خان کے کرایہ کے مکان پر آسمانی بجلی گرگئی ،مکان کا برآمدہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں کرایہ پر رہائش پذیر خاندان کا سربراہ دواخان ولد کریم دادموقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ اس کا بیٹا ذاکراوربہو مسماة (س) زوجہ ذاکر،بصیر کے چار بچے سائل ،سہیل ،گل شیراورمروا ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے ۔

مقامی افراد ،پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو نکال کر فوری طبی امداد کے بعد سول اسپتال بریکوٹ منتقل کردیا ہے ۔ حادثے میں گھریلو سامان اورفرنیچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں