پرویز الہی نے اپنی تلہ گنگ کی نشست خالی کر دی

منگل 7 اگست 2018 22:23

پرویز الہی نے اپنی تلہ گنگ کی نشست خالی کر دی
تلہ گنگ -(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) نو منتخب ممبر قومی اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اپنی تلہ گنگ کی نشست خالی کر دی -اس نشست پر سردار ممتاز خان ٹمن نے حافظ عمار یاسر ممبر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ چوہدری شجاعت کو تلہ گنگ سے الیکشن لڑنے کی دعوت دے دی جس پر سردارغلام عباس گروپ کے سرکردہ لوگوں نے اعتراض کیا ہے -سردار غلام عباس اس وقت حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں ہیں اور ان کی واپسی اگست کے آخر میں ہے ان کی غیرموجودگی میں چوہدری شجاعت کو دعوت سمجھ سے با لاتر ہے حالانکہ حافظ عمار یاسر کی جیت میں اور سردار آفتاب اکبر کی جیت میں کلیدی کردار سردار غلام عباس کا ہے اور اس نشست کا حقیقی وارث سردار غلام عباس ہے اور اب تو انھوں نے NTNنمبر بھی حاصل کر لیا ہے -ضمنی الیکشن لڑنے میں سردار غلام عباس کوکوئی رکاوٹ اب نہیں ہے -ضلع چکوال کی پانچوں نشستیں جتوانے میں اہم کردار سردار غلام عباس کا ہی ہے -

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں