ٹنڈوآدم، برسر اقتدار پارٹیاں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات تو منعقد کرتی ہیں مگر ان کیلئے کچھ نہیں کرتیں،عبدالعزیز غوری

بدھ 1 مئی 2019 22:44

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2019ء) پاکستان میں برسر اقتدار پارٹیاں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات تو منعقد کرتی ہیں مگر ان کیلئے کچھ نہیں کرتیں.

(جاری ہے)

مزدوروں کادن منانے اور جلسے جلوس سے نہیں بلکہ عملی طور پر اقدامات کرنے سے بہتری آئے گی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کی سیاسی کمیٹی کے چیئرمین عبدالعزیز غوری نے یکم مئی کو غوری ہاؤس پر محنت کشوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم حاجی نور حسن ، عبدالغفور انصاری ،عبدالستار انصاری اور حاجی رشید احمد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگاکر برسر اقتدار آنے والی حکومت نے عوام مہنگائی کے پے در پے ڈرون حملے کئے ہیں جسکی وجہ غریب اور متوسط طبقے کی زندگی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں محنت کش طبقے نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے مگر مزدوروں کے ووٹ لیکر کامیاب ہونے والوں نے کبھی بھی مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے نہیں سوچا حقیقی معنوں میں ہمارے ملک کی اصل قوت وطاقت مزدور اور کسان ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مزدوروں اور کسانوں کے مسائل کو حل کرے اور مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے اور جن لوگوں نے اس ملک کے قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹا ہے انکے خلاف سخت ترین کارروائی کرکے لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں