پاکستان کی محبت میں کھربوں روپے کی زمین و جائیداد اور اپنی ریاست چھوڑ کر خالی ہاتھ آنیوالے قوم کے حقیقی قائد کے سینے پر گولی لگی ، عبدالعزیز غوری

جب وہ زمین پر گرے تو انکی زبان پر یہ الفاظ تھے خدا پاکستان کی حفاظت کرے اور جب پوسٹمارٹم کیلئے شیروانی کے بٹن کھولے تو قمیض میں ٹانکے اور بنیان میں سوراخ تھے، رکن سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی سندھ

جمعرات 23 جنوری 2020 23:37

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) پاکستان کی محبت میں کھربوں روپے کی زمین و جائیداد اور اپنی ریاست چھوڑ کر خالی ہاتھ آنیوالے قوم کے حقیقی قائد کے سینے پر گولی لگی اور جب وہ زمین پر گرے تو انکی زبان پر یہ الفاظ تھے خدا پاکستان کی حفاظت کرے اور جب پوسٹمارٹم کیلئے شیروانی کے بٹن کھولے تو قمیض میں ٹانکے اور بنیان میں سوراخ تھے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کے رکن اور سابق امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالعزیز غوری ایڈوکیٹ نے غوری ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ستر سالوں سے حکمران آتے جاتے رہے ڈکٹیٹر بھی آئے اور سیاست دان لائے بھی گئے اور بھیجے بھی گئے ہر آنیوالے نے یہی شور مچایا کہ خزانہ خالی ملا ہے ستر سالوں سے خزانہ خالی ہے مگر سیاست دانوں، بیوروکریسی اور دیگر کے خزانے کیسے بھر گئے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت جو لوگ خالی ہاتھ آئے تھے اس وقت دشمن طاقتور تھا اور سمجھتا تھا کہ پاکستان مقابلہ نہیں کرسکتا مگر جب اسوقت کے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان نے اپنی قوم کے اتحاد کا مکا بلند کیا تو بھارت کے وزیراعظم نہرو کی چیخیں نکل گئیں تھیں جتنا خوف بھارت کو ایک مکے میں نظر آرہا تھا وہ آج میزائل اور ایٹم بم میں بھارت کو نظر کیوں نہیں آرہا ہے یہ ہمارے حکمرانوں، سیاستدانوں، پاکستانی قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے کل اور آج میں یہی فرق ہے کہ کل ہم پاکستان کیلئے جان و مال لٹانے کیلئے تیار تھے اور آج جس جہاں داؤ لگا اس نے پاکستان کو لوٹا ہے اور اب بھی لوٹ رہے ہیں یہ ایک مثال ہے ماضی اور حال کی ایسی سینکڑوں مثالیں ہیں جن سے پاکستان کھڑا ہے اور قیامت تک کھڑا رہے گا پاکستان اور اسلام کے دشمن بیینام ونشان ہوجائیں گے یہ ملک خدا کی امانت ہے جو کبھی ضائع نہیں ہوگی اسے ضائع کرنیوالے تباہ و برباد ہوجائیں گے۔

#

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں