مسلم لیگ (ن)نے الیکشن میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے،پیر اسد اللہ سرہندی

پیر 12 فروری 2024 20:14

ٹنڈومحمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)مرکزی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور سندھ کے صوبائی رہنما پیر اسد اللہ سرہندی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے جنرل الیکشن میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے اور تمام جماعتوں کو چاہیے کہ ملکی مفاد کی خاطر اپنے مفاد کو بالائے طاق رکھ کر حکومت بنائیں۔

(جاری ہے)

تاکہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو سکے یہ بات انہوں نے مسلم لیگ سکریٹریٹ ٹنڈو محمد خان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی پیر اسد اللہ سرہندی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے بھی ہماری اتحادی جماعت رہی ہے اور مل کر وفاقی حکومت کا حصہ رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے اور اس کی سالمیت کے لیے دوبارہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ملکی مفاد کے لیے کام کریں تاکہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں ملک کو بحران سے نکلا اور بے شمار سرمایہ کاری کر کے ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور اب وقت آگیا ہے کہ اتحادی جماعتوں سے مل کر ایک بار پھر حکومت بنائیں تاکہ اپنی مدت پوری کر کے ملک کو مضبوط اور مستحکم کر سکیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیروزگاری بہت زیادہ ہے اور اس کے خاتمے کیلئے چھوٹی چھوٹی صنعتیں ہر علاقے میں لگائی جائے تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آ سکے اور بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں