جیل میں قید شخص کے خلاف بات کرنا پٹھانوں کی روایت نہیں

اگر عمران خان جیل میں نہ ہوتا تو جنگ کرنے کا مزا آتا،عمران خان آزاد ہوتا تو میں اس کو دیکھتا،آج اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔مولانا فضل الرحمان کا جلسےسے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 2 فروری 2024 14:23

جیل میں قید شخص کے خلاف بات کرنا پٹھانوں کی روایت نہیں
ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2024ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جیل میں قید شخص کے خلاف بات کرنا پٹھانوں کی روایت نہیں،اگر عمران خان جیل میں نہ ہوتا تو جنگ کرنے کا مزا آتا۔ انہوں نے ٹانک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام قوانین اس لئے بنائے جاتے ہیں کہ شہری محفوظ رہیں۔جن لوگوں نے اللہ کے احکامات کی نافرمانی کی ان پر اللہ پاک نے بھوک و افلاس نازل کر دی۔

ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا۔پاکستان کی عمارت کو کھوکھلی کر دیا گیا ۔ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے والے اپنا احتساب خود کریں۔مولانا فضل الرحمان نےمزید کہا کہ جو فتنہ عریانی کو فروغ دیتا ہے، جمیعت علماء اسلام اس کے خلاف اعلان جہاد کرتی ہے۔پروپیگنڈا کرنے والوں کو 8 فروری کو ووٹ کے زریعے جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

میں پٹھان ہوں اور پٹھان دشمنی بھی برابری کی سطح پر کرتا ہے۔

ہم نے بیرونی ایجنڈے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جیل میں قید شخص کے خلاف بات کرنا پٹھانوں کی روایت نہیں، اگر عمران خان جیل میں نہ ہوتا تو جنگ کرنے مزا آتا۔عمران خان آزاد ہوتا تو میں اس کو دیکھتا،آج اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔ہماری جنگ جاری رہے گی ،میں اپنے نظریے پر آج بھی قائم ہوں۔اس حلقے میں دیگر مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیں جن کے حقوق کا ہم خیال رکھتے ہیں۔

جب کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا خیبر پختونواہ میں انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق مولانا فضل الرحمان انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ تین فروری کو لکی مروت ،چار فروری کو بنوں اور کرک میں خطاب کریں گے۔مولانا فضل الرحمان چھ فروری کو ڈی آئی خان میں انتخابی جلسے خطاب کریں گے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں