بلاول اور مریم نواز پاکستان کی بات کریں، ورنہ بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے
عوام ، بلاول اور مریم نوازکی پاکستان کیخلاف بات برداشت نہیں کریں گے، حکومت پورا زور لگائے گی کہ ملک دشمن نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے،اگر نوازشریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی۔ وفاقی وزیر شہری ہوابازی غلام سرور خان کا ٹیکسلا میں خطاب
ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 اکتوبر 2020 19:33
(جاری ہے)
اگر نوازشریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی۔
اداروں پر الزام تراشی کرکے نوازشریف نے ملک دشمنوں کو خوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نوازنے پاکستان کی بات نہ کی توعوام انہیں اٹھا کر بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ ہر جگہ سے ناکامی کے بعد نواز شریف کو جمہوریت یاد آئی ہے، ان کا بیانیہ اب کہیں بکنے والا نہیں، وہ سزایافتہ مجرم ہیں اور سوالات پوچھنے والے ہوتے کون ہیں ان کا مسئلہ کسی فرد کے ساتھ نہیں بلکہ اداروں کے ساتھ ہے، ان کی تقاریر سول بالادستی اورجمہوریت کے لئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے ہے ، نوازشریف کے بھائی اور پارٹی کے لوگ این آراو مانگتے رہے ہیں، نوازشریف کی تنقید ان اداروں پرہے جوان کی اطاعت نہیں کرتے، انہوں نے ایک تقریر میں نیاعمران خان بنادیا۔ وہ دلیر ہیں تو ان کے منہ سے کلبھوشن کانام کیوں نہیں نکلتا ۔اسد عمر نے کراچی میں بحری امور کے وزیر علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 2018کے انتخابات میں کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، 11 جماعتی اتحادی کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گوجرانوالہ میں کی گئی تقریر پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی تمام سیاست منافقت پر مبنی رہی ہے اور آج بھی منافقت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تمام تحریک اور بڑی تقریروں کا جمہوریت اور سول بالادستی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق صرف کرپشن کے پیسے کو بچانا اور سیاسی بھیک کی تحریک ہے۔متعلقہ عنوان :
ٹیکسیلا میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹیکسلا واقعہ، متاثرہ خاتون اور اس کے بیٹے کیخلاف ہی مقدمہ درج کر لیا گیا
این اے 54،چوہدری نثار، غلام سرور ہار گئے، وہ امیدوار کامیاب جسے ن لیگ نے ٹکٹ نہ دیا
ہم عوام کا پہلے سوچیں گے بعد میں اپنا،یقنا نیا پاکستان بنائیں گے
ٹیکسلا،جہانگیر ترین ، علیم خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائیگا
ٹیکسلا،کرشنگ کے دوران دھما کہ، پہاڑ کا ایک حصہ سرک گیا، ایک مزدور جاں بحق 3 زخمی
ٹیکسلا،گاڑی کھائی میں گرگئی، 4 افراد جاں بحق
میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا،غلام سرور خان
ٹیکسلا،10 سالہ بچی کو مبینہ طورپر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
ٹیکسلا، گیس لیکیج دھماکے میں 2 بچے جاں بحق، ماں سمیت 3 افراد جھلس گئے
ٹیکسلا میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اورخاتون سمیت تین افراد شدید زخمی
عمران خان نے بڑی لیگی وکٹ اڑا لی
سب سے بڑی ترجمان مریم نے نیا ڈرامہ شروع کر دیا کہ سائفر غائب ہو گیا
ٹیکسیلا سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی