تھرپارکر میں جہاں پانی کی قلت کی شکایت آئیگی وہاں پینے کا صاف پانی پہچائینگے، ایس ایس پی تھرپارکر

پیر 10 دسمبر 2018 23:47

تھرپارکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ایس ایس پی تھرپارکر عمران قریشی کی ہدایت پر تھرپارکر پولیس نے تھر کے مختلف گاؤں کے قحط متاثریں میں پانی پہنچانے کا سلسلہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی تھرپارکر کی ہدایت پر پولیس لائین مٹھی کے انچارج گاؤں ھوتھیئر میں میٹھا پانی تقسیم کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی تھرپارکرنے کہا کہ عوام کے تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خدمت کرنا بھی ہمارے فرض میں شمار ہے۔ تھر کی عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلے نہیں چھوڑینگے۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں جہاں جہاں پانی کی قلت کی شکایت آئیگی وہاں پینے کا صاف پانی پہچائینگے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں