ْلسبیلہ میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو، بنیادی ضرورت آٹا اور چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے

اتوار 16 جولائی 2023 16:45

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2023ء) ملک بھر کی طرح لسبیلہ میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو، بنیادی ضرورت آٹا اور چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے منہگائی کی نئی لہر نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی، غریب عوام دو وقت کھانے کو ترس گئے۔انتظامیہ اور حکومت کا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح لسبیلہ میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو آٹے اور چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے منہگائی کی نئی لہر نے غریب عوام اور دیہاڑی دار طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی، غریب عوام دو وقت کھانے کو ترس گئے حکومت کا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے ہوکے رہ گئے چینی فی کلو 150 فی کلو ہوگئی جبکہ کے آٹا کا 20 کلو والا تھیلا کی قیمت 2850 اور جبکہ 35 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 5400 اور چکی آٹا فی کلو 180 سے بڑھ کر 185 روپے تک جا پہنچی غریب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا غریب عوام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئے روز مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے آئے روز آٹے چینی اور دیگر چیزوں قیمتوں کی پر لگ گئے ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہیں غریب عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوں گے۔

(جاری ہے)

دیہاڑی دار مزدور طبقہ جو اپنے بچوں کو دو دو وقت کا کھانے کے لیے بھی سخت پریشان ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ غریب عوام اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلا سکے۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں