اسمگلروں کی غیر قانونی طور پر کراچی کوئٹہ شاہراہ بند کرنا مذموم کوشش ہے، ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ

ئ*غیر قانونی عمل کی مذمت کرتے ہیں اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں

جمعرات 22 فروری 2024 22:45

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2024ء) اوتھل میں کوچز مالکان کی جانب سے ہونیوالے احتجاجی دھرنے کے حوالے سے پاکستان کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسمگلروں کی غیر قانونی طور پر کراچی کوئٹہ شاہراہ بند کرنے کی مذموم کوشش المحمود بس ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسوں کی جانب سے دوسری کمپنی کی بسوں کے ساتھ ملکر اوتھل کے شمال میں تین کلو میٹر کے ایریا میں روڈ بلاک کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہیاور روڈ بلاک ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ باقی ٹرانسپوٹر زروڈ بلاک کر نے کی مخالفت میں ہیں روڈ کی بندش سے عوام الناس کوشدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود ہیں یادرہے کہ مورخہ 19فروری2024کو المحمود ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسوں اور دوسری گاڑیوں کو چیکنگ کے لئے روکا گیا تو کمپنی کے مالک داد محمد المعروف دادگئی نیاپنی ایک بس کو روڈ hکی جانب لے کر آگ لگا دی اور کار سرکار میں مداخلت کا مرتکب ہواتھا تاہم باقی بسوں اور دیگر گاڑیوں کی چیکنگ کرنے پر بھاری مقدار میں چھالیہ، گٹکا اور دوسرا ممنوعہ سامان برآمد کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دادگئی کی سربراہی میں روڈ بلاک کرنے کا منصوبہ سیکورٹی اداروں کو بلیک میل کر کے اپنے کام سے روکنا ہے تاکہ اس کا ناپاک اسمگلنگ کا کاروبار چلتا رہے ۔ تاہم یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دادگئی اسی طرح کی کاروائیاں ماضی میں بھی کرتا رہا ہے ۔پاکستان کوسٹ گارڈزاس غیر قانونی عمل کی نہ صرف شدید مذمت کرتی ہے بلکہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کر تے ہو ئے ہر قسم کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کسی قسم کے دباو میں آئے بغیر اپنی کاروائی کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیگی اور قانون پر عمل پیرا ہونے والے لوگوں کی مدد سے ملک کو اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائے گی

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں