تربت میں 3جی اور 4 جی انٹرنیٹ سروس کی افتتاح تقریب کا انعقاد
پیر 14 جون 2021 21:42
(جاری ہے)
جس کے مثبت اثرات تربت سمیت پورے ضلع کیچ میں محسوس کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے علاقے میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کی گئی تھی مگر اب حالات میں کافی بہتری آئی ہے اور مستقبل میں مزید بہتری آنی کی امید ہے جس کی وجہ سے حکومت اور موبائل سروس مہیا کرنے والوں کمپنیوں کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام موبائل نیٹ ورک کی انٹرنیٹ سروس بتدریج بحال کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں علاقے کے لوگوں کو موبائل انٹرنیٹ کی سہولیات اب فوری طور پر ہر جگہ دستیاب ہونگی۔
اس دوران انہوں نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار میڈم زبیدہ جلال کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کی وجہ سے موبائل 4جی سروسز بحال ہوئی ہیں۔دریں اثنائ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی تربت سمیت پورے ضلع کیچ کے عوام کے لیے ایک بہت بڑی خوش خبری ہے جس کا سب سے زیادہ کریڈٹ یقیناً وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار میڈم زبیدہ جلال کے سر جاتا ہے جن کی دن رات کوششوں سے موبائل 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی عمل میں لائی گئی ہے انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے یوفون اپنے سروس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی سہولیات کو تربت شہر کے علاوہ مند، تمپ،دشت،بلیدہ اور دیگر دیہی علاقوں میں پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال میں بہتری لاکر موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا۔قبل ازیں معروف سماجی کارکن اور میڈم زبیدہ جلال کی ہمشیرہ رحیمہ جلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کے وڑن کا حصہ ہے جبکہ اس وڑن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا کریڈٹ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار میڈم زبیدہ جلال کو جاتا ہے جن کی کوششوں سے تربت سمیت بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں انٹرنیٹ کی سہولیات کے بغیر ایک آسودہ زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبائ اور طالبات کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔اس دوران انہوں نے پی ٹی سی ایل اور یو فون کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات کی وجہ سے ضلع کیچ میں موبائل انٹرنیٹ کی سہولیات بحال ہورہی ہیں۔اس دوران ٹیکنیکل مینیجر 4 جی سیکشن یوفون بلوچستان جمیل احمد مری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربت شہر میں یوفون کے 4ٹاور کام کررہے ہیں جبکہ آئیندہ چند مہینوں میں تقریباً 100 کے قریب ٹاور مکران ڈویڑن سمیت پورے بلوچستان میں نصب کئے جائیں گے جس کے بعد بلوچستان کے بیشتر علاقے یوفون کے رینج میں شامل ہو جاہینگے۔بعد ازاں پہلے پی ٹی سی ایل کے سینیئر بزنس مینجر محمد سعید علیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربت شہر کو آواران اور گوادر کی جانب سے فائبر آپٹیکل کیبل سے منسلک کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں تربت میں انٹرنیٹ کی رفتار میں تیزی آئیگی اور لوگوں کو بہترین سہولیات میسر آہینگی۔اس دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں مند اور اسکے بعد تربت کے مضافات کو لینڈلائن انٹرنیٹ کی سہولیات پہنچانے کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ تین عدد جیفون ٹیلیفون ایکسچینج نصب کئے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں مند اور تربت شہر کے مضافاتی علاقوں میں لینڈ لائن انٹرنیٹ سروس دستیاب ہونگیتربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹ*تربت کے سماجی کارکن جمیل عمر بلوچ کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔
کیچ میں 42 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، محکمہ صحت
سیدال خان ناصرکو بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک دیتے ہیں، عبدالقدیر بلوچ
ایف سی بلوچستان(ساوتھ) کے ذکری کمیونٹی کیلئے سیکورٹی اور میڈیکل کے غیر معمولی انتظامات
گ*تربت، جرائم پیشہ اور قتل کے ملزم سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار
ا*اے ڈی ای او تربت کا گورنمنٹ پرائمری اسکول کوشک ملک آباد کا دورہ
تربت ڈسٹرکٹ جیل، اقدام قتل کے مقدمے میں قید نوجوان نے خودکشی کرلی
qوزیر داخلہ کا نیول بیس حملہ ناکام پر فورسز کو خراج تحسین
تربت ایئرپورٹ اور نیول ایئر بیس پر حملہ ناکام، تمام دہشت گرد ہلاک
،جامعہ تربت کے پروفیسرڈاکٹرعبدالصبوربلوچ کو شعبہ ادب وتحریرمیں خدمات سرانجام دینے پرصدارتی اعزازتمغہ ..
م*25 مارچ کو شروع ہونے والے پولیو مہم کے بارے میں گفتگو کی گئی اور لائحہ عمل تیار
د*جامعہ تربت کے ملٹی پرپزہال میں جنگلی پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیاگیا
تربت سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار