:تربت،آل پارٹیز کیچ کا اجلاس ،کراچی میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج پر سندھ پولیس کی تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت

منگل 14 جون 2022 21:50

لله*تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2022ء) آل پارٹیز کیچ کا اجلاس بروز سوموار کنوینر اور پی پی پی کیچ کے صدر حاجی عبدالقدیر بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں کراچی میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج پر سندھ پولیس کی تشدد اور گرفتاریوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکانہ اور انتہائی ظلم قراردیتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کرے اور ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرے ایسے واقعات سے بلوچ قوم میں مزید انتشار اور غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

اجلاس میں تربت ٹو کراچی اور کوئٹہ بس کرایوں میں اضافہ کرنے کو مسترد کیاگیا اور مطالبہ کہاگیا کہ ٹرانسپورٹرز کے مشکلات کو ہم سمجھتے ہیں مگر عوام بھی شدید پریشانی کا شکار ہے لہذا ٹرانسپورٹر اور حکومت عوام کو مزید ریلیف دیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کیچ میں تندور مالکان کی جانب روٹی کی قیمتوں کو اپنی طرف سے اضافہ کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ تندور مالکان سمیت دیگر دکانداروں کو پابندکرے وہ اپنی طرف سے چیزوں کی قیمتوں کو اضافہ نہ کریں بلکہ اس سلسلے میں سرکار وانتظامیہ اقدامات اٹھائیں، کیچ میں منشیات کے پھیلا پر خدشات کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاگیاکہ سرکار منشیات کی روک تھام کرے سٹی اور مختلف تحصیلوں میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرے منشیات کی لعنت نے معاشرے کو تباہی سے دوچارکردیاہے۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کے صدر و آل پارٹیز کیچ کے کنوینر حاجی عبدالقدیر، نیشنل پارٹی کے رہنما طارق بابل، پی این پی کے رہنما غفورکٹور،مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے رہنما یلان زامرانی، جمعیت علمااسلام تحصیل تربت کے امیر مولانا عبدالقدیر نے شرکت کیا

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں