ڈپٹی کمشنرکیچ کی زیر صدارت پی بی 25 کیچ اورپی بی 26 کیچ کے حلقہ کے اٴْمیدواروں کا اجلاس

جمعرات 1 فروری 2024 20:56

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کے زیر صدارت پی بی 25 کیچ اور پی بی 26 کیچ کے حلقہ کے اٴْمیدواروں کے ساتھ ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تربت منعقد ہوا اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت پی بی 25 کے امیدوار جان محمد بلیدی ،ڈاکٹر اسماعیل بلیدی,حاجی عزیز بلیدی ، حافظ صلاح الدین ، میر ظہور احمد بلیدی کے نمائندے شے نسیم بلیدی، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطاء اللہ محمد زئی ، عبدالغنی ضامرانی، حق دو تحریک کے امیدوار حاجی ناصر جبکہ پی بی 26 نیشنل پارٹی کے نمائندے مشکور انور ، ڈاکٹر نور بلوچ ، بی این پی کے عبدالغفور کٹور ،آزاد امیدوار مراد جان گچکی ، بات پارٹی کے ایاز قادر، ایڈووکیٹ قاسم گاجیزء ، مسلم لیگ ن کے شعیب گاجیزئی ،الیکشن کمیشن کے محمد جان اور دیگر بھی اجلاس میں شریک رہے اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حساس پولنگ اسٹیشنوں کو غیر حساس پولنگ اسٹیشنوں کے ساتھ ضم کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ھوا اجلاس میں صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے اور سیکیورٹی کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اس سلسلے اجلاس کو بتایا گیا کہ پی بی 25 میں ٹوٹل 76 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 19 پولنگ اسٹیشنوں کو دوسرے پولنگ اسٹیشنوں کے ساتھ ضم کر لیا گیا ہے جو اب 57 پولنگ اسٹیشن پر مشتمل ہونگے۔

(جاری ہے)

جبکہ پی بی 26 کیچ کے پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 73 پر مشتمل ہوگی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس ،لیویز اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد کو پولنگ اسٹیشنوں کی حساسیت کے حساب کے لحاظ سے فراہم کیا جائے گا۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں