محرم الحرام ،حکومت سندھ کے جاری ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے ، طاہر علی میمن

علمائے اکرام کورونا کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اشتعال انگیز تقاریر سے گریز اور مجالس اور جلوسوں کے وقت کی پابندی کریں، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

منگل 19 جولائی 2022 21:31

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2022ء) محرم الحرام کے حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے اور علمائے اکرام کورونا کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں اور مجالس اور جلوسوں کے وقت کی پابندی کریں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر علی میمن نے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے اور حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں پاک فوج چھوڑ کینٹ کے کیپٹن، پاکستان رینجرز سندھ نیوچھوڑ ونگ کے ایس آر، ایس ایس پی عمرکوٹ مختیار احمد خاصخیلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سید کبیر محمد شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرید احمد ہنگورجو، چاروں تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، مختارکار، ایکسی این حیسکو، ایکسی این پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایکسی این ایریگیشن، سی ایم او میونسپل کمیٹی عمرکوٹ اور تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے عہدیداران، مختلف مکاتب فکر کے علمائے اکرام، سماجی رہنما رسول بخش رحیمدانی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر علی میمن نے کہا کہ محرم الحرام کے لیے کیے گئے انتظامات میں محکمہ صحت، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ٹاؤن انتظامیہ کا اہم کردار ہے، اس موقع پر انہوں نے اجلاس میں موجود مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کو ہدایات دیں کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ محرم الحرام کے سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ اور این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور تعاون کریں اور اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کرتے ہوئے امن و محبت کا درس دیں اور بچوں اور بزرگوں کو مجالس اور جلوسوں میں شرکت سے روکا جائے، انہوں نے کہا کہ تمام ٹاؤن کمیٹی اور میونسپل کمیٹی کے عملدار محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیں اور امام بارگاہوں اور جلوسوں کے گزرگاہوں پر صفائی، پانی اور روشنی کا انتظام کریں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو ہائی الرٹ رکھا جائے، انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ محرم کے دوران تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، ادویات اور ایمبولینسز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو فوری علاج کیا جائے، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ /مختار احمد خاصخیلی نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور مجموعی طور پر سیکیورٹی میں حصہ لینے کے لیے 890 اہلکار تعینات کیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں محکمہ پولیس اور پاکستان رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا جائے گا۔

#

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں