وہاڑی کی اہم سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

منگل 6 جون 2023 21:00

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2023ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنماامیدوار قومی اسمبلی راناصغیر گڈو نے ق لیگ اور امیدوار صوبائی اسمبلی راؤ ندیم اختر نے مسلم لیگ (ن )کو خیرآبار کہتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولت کااعلان کردیا۔دونوں رہنماؤں کی ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی محمود حیات ٹوچی خان کے ہمراہ وہاڑی میں مشترکہ پریس کانفرنس اس موقع پر سیداعجاز حسین، راؤ ذوالفقارمعصومی،ریحان غازی ایڈووکیٹ کے علاوہ درجنوں کارکنان موجود تھے۔

مسلم لیگ ق کے راہنما امیدوار قومی اسمبلی راناصغیر احمد گڈو نے ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی محمود حیات ٹوچی خان اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 234 راؤ ندیم اختر کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کی سیاست کی ہے جس سے متاثر ہوکر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی ہے میں نے اپنی سیاست کا آغاز آزاد حیثیت سے کیا تاہم آج حقیقی معنوں میں سیاسی پلیٹ فارم ملاہے پاکستان پیپلزپارٹی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک و قوم کا سوچا مجھے فخر ہے کہ اس جماعت کا حصہ بن رہاہوں جس کے چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹوشہید نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد رکھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر پی پی پی محمود حیات ٹوچی خان نے کہا کہ رانا صغیر گڈو، راؤ ندیم اختر اور ان کے رفقاء کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ان کی شمولیت سے وہاڑی میں پارٹی کو مذید طاقت ملے گی سیاست کے میدان میں ان کی خدمات کاہم اعتراف کرتے ہیں محمود حیات ٹوچی خان کاکہنا تھاکہ آئندہ انتخابات میںرانا صغیر گڈو پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہونگے اورپاکستان پیپلزپارٹی کا ہرکارکن ان کے ساتھ ہوگامحمود حیات ٹوچی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک وقوم کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت پاکستان پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں ضیاء آمریت کے دور میں کارکنوں کو زندہ جلا دیاگیاپیپلزپارٹی کے لیڈوروں کو تختہ دار پرلٹکادیاگیا سرعام گولیاں ماردی گئیں لیکن ہم نے کبھی فوجی تنصیبات کو آگ نہیں لگائی ہمارے کارکنان کو کیسی کیسی اذیتیں دی گئیں لیکن ہمارے کارکنان نے تبدیلی سرکار کی طرح قومی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا ہماری جماعت شہیدوں کی جماعت ہے ہم نے قربانیاں دیں ہیں لیکن شہیدوں کے مجسموں کونہ جلایا اور نہ توڑا پیپلزپارٹی نے ملک کوایٹمی طاقت بنایا میزائل ٹیکنالوجی دے کر ملک کی سرحدوں کومحفوظ بنایامحمود حیات ٹوچی خان کا مزید کہنا تھا کہ رانا صغیر گڈو کی شکل میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک مضبوط امیدوار ملا ہے مقامی سطح پر یہ اپنا پینل تشکیل دیں گے جبکہ بہت جلد سابق صدر پاکستان آصف زرداری سے راناصغیرگڈو اور راؤ ندیم اختر کی ملاقات کرواکے باقاعدہ شمولیت کااعلان کیاجائے گاوہاڑی نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو سپورٹ کیاہے پاکستان پیپلزپارٹی وہاڑی کیلئے مزید بڑے سرپرائز دے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راؤ ندیم اختر کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی حقیقی معنوں میں عوامی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں اور ہمیشہ اپنے دوراقتدار میں ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کے ساتھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرکے لاکھوں گھروں کے چولہوں کو روشن کیا ہم نے غیر مشروط طور پر پیپلزپارٹی میں شمولی اختیار کی ہے اورپارٹی کو وہاڑی میں مذید مضبوط کریں گے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں