وہاڑی، اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر چوہدری کا دیہی مرکز مال 35ڈبلیو بی کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 اگست 2021 13:31

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر چوہدری نے دیہی مرکز مال 35ڈبلیو بی کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر ریونیو سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق عوام کو ریونیو کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں دیہی مراکز مال کا قیام عوامی فلاحی منصوبہ ہے جس سے شہر یوں کو اراضی کی فرد اور انتقال کی سہولت دیہات کی سطح پر دستیاب ہوئی ہے دیہی مرکز مال کے قیام سے عوام کو انتقال اور فرد ملکیت کے حصول کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز نہیں جانا پڑتا۔

اور اس سے تحصیل کی سطح پر اراضی ریکارڈ سنٹر میں رش کم ہوا ہے اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر چوہدری نے اس موقع پر ہدایت دی کہ عوام کو بہترین ریونیو سروسز کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر چوہدری نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی ہدایت پر تمام دیہی مراکز مال میں کسان سہولت مرکز بھی قائم کئے جا رہے ہیں جس سے دیہی مراکز مال پر آنے والے کاشتکاروں کو زراعت کے حوالے سے سہولیات اور مفید مشورے دیئے جائیں گے تاکہ کاشتکار اپنی فصلوں کی بہتر طریقے سے نگہداشت کر سکیں کسان سہولت مرکز میں کسان کارڈ کی رجسٹریشن کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف، تحصیلدار وہاڑی حافظ  محمود اقبال کاٹھیا اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر چوہدری نے لڈن کے مختلف پٹرول پمپس اور کھاد کی دکانوں کا وزٹ کیا انہوں نے پٹرول پمپس پر تیل کی قیمتوں اور پیمانہ جات اور کھاد کی دکانوں میں کھاد کی قیمتوں کو چیک کیا اور 4پٹرول پمپس کو اوورچارجنگ پر 70ہزارروپے جرمانے کئے اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ پٹرول پمپس مالکان سرکاری نرخوں پر پٹرول کی فروخت کو یقینی بنائیں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جو بھی پٹرول پمپس اوورچارجنگ کر مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں