وہاڑی، ڈپٹی کمشنر کا رمضان بازار ، آٹا سیل پوائنٹس،مراکز خرید گندم اور پٹرول پمپس کا دورہ

پیر 25 اپریل 2022 16:47

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے رمضان بازار وہاڑی، آٹا سیل پوائنٹس،مراکز خرید گندم اور پٹرول پمپس کا دورہ کیا ۔انہوں نے رمضان بازار میں مختلف سٹالز پر جا کر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، معیار،و زن اور سہولیات کی فراہمی کو چیک کیا اور رمضان بازار میں سبزیوں، پھلوں، کریانہ، چکن،گوشت اور دیگر سٹالز کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے آٹا، چینی اور ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس کو بھی چیک کیا اور رمضان بازاروں اور آٹا سیل پوائنٹس پر رعایتی نرخوں پر آٹے کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ا س موقع پر کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں حکومتی سبسڈی پر عوام کو ریلیف کی فراہمی جاری ہے اور رمضان بازاروں اور سیل پوائنٹس پر 10کلوگرام آٹے کا تھیلا 400روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازار میں چینی 70روپے فی کلوگرام فروخت، گھی 50روپے فی کلوگرام،چکن 12 فی کلوگرام اور انڈے 6روپے فی درجن عام بازار سے کم قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں اور رمضان بازار میں لوگوں کو سبسڈی پر اشیاء خوردونوش اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی سے مانیٹرنگ وزٹ جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹے اور چینی کی فراہمی کے ریکارڈ کو باقاعدگی سے مرتب کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے پی آر سنٹر اور بنی شیل کا بھی دورہ کیا اور مراکز خریداری گندم پر گندم کی خریداری کا جائزہ لیا اور کہا کہ ضلع وہاڑی میں گندم کا 70فیصد سے زائد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے، گندم کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف پٹرول پمپس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے پٹرول پمپس پر تیل کی قیمتوں اور پیمانہ جات کو چیک کیا جہانگیر پٹرولیم کا ریکارڈ مرتب نہ ہونے اور سٹوریج ٹینک کا پیمانہ درست نہ ہونے پر25ہزار روپے جرمانہ کیا گیاڈپٹی محمد خضر اقبال چوہدری نے ۔

اس موقع پر کہا کہ پٹرول پمپس مالکان اپنا تمام ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کریں اور پٹرول پمپس کے پیمانے درست ہونے چاہئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پٹرول کی مقررہ قیمت پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا کسی کو بھی عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔\378

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں