عمران خان سیکورٹی رسک بن چکے ہیں، عبد الرحمن کانجو

سپریم کورٹ کے خلاف مسلسل زبان درازی نیوٹرل کردار پر تنقید اور ایٹم بم کا ذکر اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،گندی سیاست کے بانی نے نگیٹو رویہ نہ بدلا تو قانون حرکت میں آئیگا، ابھی تو حکومت نے کچھ کیا ہی نہیں ،ایڈوانس چیخیں چور مچائے شور والا معاملہ ہے ،تباہ حال معیشت اور ملک کو درپیش کئی چیلنجز کے باوجود عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوے حکومت بنانے کا فیصلہ قابل تعریف ہے ، وزیر مملکت

ہفتہ 14 مئی 2022 22:40

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو نے کہا ہے کہ عمران خان سیکورٹی رسک بن چکے ہیں ،سپریم کورٹ کے خلاف مسلسل زبان درازی نیوٹرل کردار پر تنقید اور ایٹم بم کا ذکر اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،گندی سیاست کے بانی نے نگیٹو رویہ نہ بدلا تو قانون حرکت میں آئیگا، ابھی تو حکومت نے کچھ کیا ہی نہیں ،ایڈوانس چیخیں چور مچائے شور والا معاملہ ہے ،تباہ حال معیشت اور ملک کو درپیش کئی چیلنجز کے باوجود عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوے حکومت بنانے کا فیصلہ قابل تعریف ہے ۔

وہ ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر چودھری صفدر گوجر ملک سلیم بھارہ میاں عمر فاروق کمبوہ احسان اللہ تارڑ میاں نیرب خورشید میاں حسن رضا پیرزادہ محمد افضل شاہد نیاز چودھری اختر نواز بھٹی چودھری سعید اختر شیخ ظفر شہزاد راؤ محمد اسحاق ملک کریم بخش لنگڑیال مہر اسماعیل وصلی طاہر شریف گوجر حفیظ چودھری جمیل احمد گوجر بھی موجود تھے عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ ہماری مرکزی قیادت اور مسلم لیگ کے رہنماؤں و کارکنوں نے پی ٹی آئی حکومت کی کی تمام انتقامی کارروائیاں اور سختیاں صبر سے برداشت کیں اور سیاسی جدوجہد جاری رکھی ساری اپوزیشن نے متحد ہو کر حکومت کو جمہوری عمل سے گھر بھیجا جو یقینا بڑا سیاسی کارنامہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان سے بڑا محسن کش کوئی نہیں ہوسکتا کیوں کہ انہوں نے باوسائل دوستوں اور مقتدر قوتوں کے زریعے اقتدار تک پہنچا دونوں کے ہی خلاف ہوگیا اب ملک کو کمزور اور دنیا میں تنہائی کا شکار کرنے کے جھوٹے بیانیے سے امریکہ اور ملکی اداروں کے خلاف عوام میں نفرت کے جذبات ابھار رہا ہے حالانکہ ان کی اولادیں وہاں ڈالر چھاپ رہی ہیں عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے لانگ مارچ کو خونی بنانے کی کوشش کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے نشان عبرت بنا دیا جائے گا ،حکومت غریب عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اس لیے مزید مہنگائی نہیں ہونے دی جائے گی ذخیرہ اندوز تمام سٹاک مارکیٹ میں لے آئیں ورنہ انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف جلد وہاڑی کا دورہ کریں گے

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں