وہاڑی پولیس کی جانب سے پتنگ بازی سے ہونے والے حادثات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 23:23

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق وہاڑی پولیس کی جانب سے پتنگ بازی سے ہونے والے حادثات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات جاری ہیں، اس سلسہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسیٰ خان نے مختلف چوک ، چوراہوں میں موٹرسائیکل سواروں میں فری حفاظتی وائر تقسیم کئے، اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تمام شہری اپنے اردگرد چھتوں پر خصوصی نظر رکھیں ، پتنگ بازی اور فروشی کرنے والوں کی اطلاع پولیس کو دیں، آپ کی پتنگ کی کٹی ڈور، کسی کی سانسوں کو کاٹ سکتی ہے، شہری پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خاتمے کیلئے وہاڑی پولیس کا ساتھ دیں ،ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے شاہراوں پر موجود موٹر سائیکل سوار کو اس حوالے سے نہ صرف آگاہی دی بلکہ انکے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے انکے موٹر سائیکلوں پر حفاظتی وائرز لگائی اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی ارشد عباس اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کاشف محمود اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ وہاڑی کا سٹاف بھی موجود تھا۔\378

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں