جمعیت علماء اسلام مظلوم عوام کی مذہبی سیاسی پارٹی ہے ،دلاورخان کاکڑ

جمعیت نے ہر دور میں عوام کی بہتر مستقبل کیلئے آواز بلند کی ہے،صوبائی سیکرٹری اطلاعات جے یوآئی

پیر 15 جنوری 2024 21:00

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2024ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاورخان کاکڑکہاہے کہ جمعیت علماء اسلام مظلوم عوام کی مذہبی سیاسی پارٹی ہے جمعیت نے ہر دور میں عوام کی بہتر مستقبل کیلئے آواز بلند کی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ جوک درجوک جے یو آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام نے پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باھر عوام کی بھرپور رہنمائی کی ہے۔

یہ بات انہوں نے نامزد امیدوار حلقہ پی بی 7خلیل الرحمان دمڑ ودیگر کا کنوبی آغبرگ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ملک حیات زخپیل کی قیادت میں منتخب کونسلران و سینکڑوں افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علما اسلام پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

دلاورخان کاکڑ نے کہا کہ 8 فروری جمعیت علماء اسلام کی کامیابی کادن ہوگا۔

نامزد امیدوار خلیل الرحمن دمڑ بھاری لیڈ سے حلقہ پی بی سات پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونگے، نامزد امیدوار خلیل الرحمن دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے شمولیت کرنے والوں کو مبارک باد دی اور کہاکہ ووٹرز 8 فروری کو جمعیت علماء اسلام کے نمائندے کو ووٹ دیکر اسلام دوستی کا ثبوت دے۔ جمعیت علماء اسلام روز اول سے اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام لاگو کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

امن و امان کا قیام، روزگار کی فراہمی کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے جدوجہد جمعیت کے منشور کا حصہ ہے۔ بدقسمتی سے پچھلے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی وجہ سے ہمیں پارلیمنٹ سے باہر کروا یا گیا۔ اس مرتبہ عوام اپنی رائے حق دہی کا صحیح استعمال کرتے ہوئے جمعیت کو خدمت کا موقع دیں۔ کیونکہ جمعیت علماء اسلام خدمت خلق، امن و امان کا قیام، اور روزگار کی فراہمی پر یقین رکھنے والی جماعت ہے شمولیتی تقریب سے جمعیت علمائاسلام کے رہنماء مولوی شمس اللہ۔ صابر خان دمڑ۔ ملک حیات زخپیل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں