8 فروری جمعیت علماء اسلام کی کامیابی کا دن ہوگا ،دلاور خان کاکڑ

کارکن دن رات ایک کرکے نامزد امیدوار خلیل الرحمان دمڑ کو کامیاب بنائیں

بدھ 17 جنوری 2024 22:13

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2024ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء خلیل الرحمٰن دمڑ، ضلعی امیر مولوی نورالحق ودیگر نے زیارت کے علاقے چوتیر، کاژہ اور تاندونی میں حلقہ پی بی سات زیارت کم ہرنائی کے الیکشن کمپئن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری جمعیت علماء اسلام کی کامیابی کا دن ہوگا کارکن دن رات ایک کرکے نامزد امیدوار خلیل الرحمان دمڑ کو کامیاب بنائیں۔

کاژہ کے مقام پر بازئی یوتھ ارگنائزیشن کے نوجوانوں کی بڑی تعدادمیں شمولیت سے یہ ثابت ہوا کہ عوام جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ہے، سابق نمائندے نے گزشتہ پانچ سالوں میں حلقہ پی بی سات کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاہے حلقے کو مسائل کا گڑھ بنا دیاہے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام زیارت اور ہرنائی کے عوام ساتھ ہونے والے زیادتوں کا حساب ضرور لے گاگزشتہ پانچ سالوں میں کوئی ایک منصوبہ بتا دے جو حلقے کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سرانجام دی ہوضلع کی انفراسٹریکچر تباہ حال ہے مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے کیلئے ایک طرف روڈ خستہ حال ہے تو دوسری طرف ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے،تعلیم کا نظام بری طرح مفلوج ہے۔

محض بلند و بانگ دعووں سے عوام کو نہیں ورغلایا جا سکتاسابقہ نمائندے نے حلقے کی مفاد کو بلاطاق رکھ کر اپنی زاتی جاگیرداری قائم کی ایک ایک پائی کا حساب لے کے رہیں گے جمعیت علماء ا سلام زیارت سمیت بلوچستان بھر سے شاندار کامیابی حاصل کرکے صوبے کے عوام کو دلدل سے نکالیں گے۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں