وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین پی سی بی کے نام کا عندیہ دے دیا
سابق قومی کرکٹرز اور سابق بھارتی کرکٹر سدھو کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، احسان مانی کو پی سی بی چئیرمین بنانے کا عندیہ دے دیا
محمد علی ہفتہ 18 اگست 2018 20:51
اسلام
آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اگست 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین پی سی بی کے نام کا عندیہ دے دیا، سابق قومی کرکٹرز اور سابق بھارتی کرکٹر سدھو کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، احسان مانی کو پی سی بی چئیرمین بنانے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سربراہ تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وزیراعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر سابق قومی کرکٹرز نے عمران خان سے کرکٹ کے معاملات میں بہتری سے متعلق گفتگو کی۔
وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر سابق قومی کرکٹرز سے مشاورت کرنے کے بعد پاکستان کی کرکٹ اور کرکٹ بورڈ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین پی سی بی کی تبدیلی سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا۔ عمران خان نے بتایا کہ یہ تبدیلیاں ایک سے دو ماہ کئے دوران کی جائیں گی۔ اس موقع پر جب نوجت سنگھ سدھو نے عمران خان سے پوچھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چئیرمین کون ہوگا، تو اس سوال پر وزیراعظم عمران خان نے مسکرا کر سابق چئیرمین آئی سی سی احسان مانی کی جانب دیکھا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز میں نجم سیٹھی کو برطرف کرکے احسان مانی کو پی سی بی کا چئیرمین بنا دیا جائے گا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 18/08/2018 - 20:51:58
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز
-
ایف ایف فٹسال نیشنل کپ کے آخری مر حلے کے دوسرے روز گروپ ڈی، ای اور ایف سے 18 میچوں کا فیصلہ