”چہیتے“احمدشہزا دپی ایس ایل ڈرافٹنگ کا حصہ بن گئے
پابندی 10نومبر کو ختم ہوجائیگی اسلئے انہیں ڈرافٹنگ کیلئے قابل غور سمجھا گیا:ترجما ن
ذیشان مہتاب جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:29
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر 2018ء) پاکستان کر کٹ بورڈنے ڈوپنگ سکینڈل میں4ماہ کی پابندی کے شکار ”چہیتے“ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کو پی ایس ایل ڈرافٹنگ لسٹ میں شامل کرلیا۔ ترجمان پی ایس ایل کے مطابق احمدشہزاد پر عائد پابندی 10نومبر کو ختم ہوجائیگی اس لئے انہیں پی ایس ایل ڈرافٹنگ کیلئے قابل غور سمجھا گیا ، پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ اوپننگ بلے بازکو گولڈ کیٹیگری میں شامل کیاگیا۔ ترجمان کاکہناتھاکہ پی ایس ایل فور کیلئے احمد شہزاد کو ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل کرنے ،ریلیز کرنے یا ان کے بدلے کسی اور کھلاڑی کو لینے کافیصلہ بعد میں ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل4 پلیئرز ڈرافٹ کی کیٹیگریز تیار کرنے کے سلسلے میں اجلاس ہوا، لاہور قلندرز کے عمر اکمل پہلے پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل تھے مگر اس بار تاحال ان کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس کی وجہ بیٹسمین کی جانب سے فکسنگ الزامات کی آئی سی سی تحقیقات بنیں، ان کی فرنچائز انھیں گولڈ کیٹیگری میں رکھنا چاہتی ہے مگر دیگر نے پلاٹینیم کا ہی تجویز کیا ہے۔
فخر زمان پلاٹینیم، یاسر شاہ ڈائمنڈ، بلال آصف، سہیل خان، عامر یامین، شاہین شاہ آفریدی، رضا حسن، بلاول بھٹی گولڈ، سہیل اختر، آغا سلمان، گلریز صدف، سلمان ارشد اور عمران خان جونیئر سلور جبکہ غلام مدثر ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے مصباح الحق، شاداب خان اور فہیم اشرف پلاٹینیم، محمد سمیع ، رومان رئیس اور آصف علی ڈائمنڈ، حسین طلعت گولڈ، احمد بٹ، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، محمد حسن اور وقاص مقصود سلور، محمد حسنین اور روحیل نذیر ایمرجنگ میں شامل ہیں، پہلے گولڈ میں شامل افتخار احمد کی کیٹیگری کا ابھی مزید جائزہ لیا جائےگا۔کراچی کنگز کے شاہد آفریدی، محمد عامر اور بابر اعظم پلاٹینیم، عماد وسیم اور عثمان شنواری ڈائمنڈ، محمد رضوان، خرم منظور، مختار احمد اور ذوالفقار بابر گولڈ، اسامہ میر، تابش خان ، محمد عرفان جونیئر، سیف اللہ بنگش ، دانش عزیز سلور، حسن محسن، محمد طحہٰ اور مشتاق احمد کلہوڑو ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔ملتان سلطانز کے شعیب ملک اور محمد عرفان پلاٹینیم، سہیل تنویر اور جنید خان ڈائمنڈ، احمد شہزاد، صہیب مقصود، محمد عباس، شان مسعود اور عمر گل گولڈ، کاشف بھٹی ، محمد عرفان خان، سیف بدر، عثمان صدیق سلور اور عبداللہ شفیق ایمرجنگ میں شامل ہیں۔پشاور زلمی کے وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل اور حسن علی پلاٹینیم، محمد اصغر اور حارث سہیل گولڈ، عمید آصف، حماد اعظم، سعد نسیم، تیمور سلطان،خالد عثمان، خوشدل شاہ سلور، ثمین گل، ابتسام شیخ اور محمد عارف ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد پلاٹینیم، محمد نواز ڈائمنڈ، اسد شفیق، راحت علی، عمر امین، انور علی اور حسان خان گولڈ، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی ،میر حمزہ، سعود شکیل، فراز احمد خان سلور ، محمد اعظم خان اور محمد جنید ایمرجنگ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 4کے لیے ڈرافٹ کا انعقاد 20نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 16:29:45
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ،ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی مدمقابل ہوں گی
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
-
روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ہے،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے‘پاکستان کرکٹ ٹیم
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد4-5گولز سے شکست دے دی،سفیان خان کی شاندار ہیٹرک