سرکل سٹائل چمپئن شپ کل سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہو گی

ملک بھر سے 13ٹیمیں شرکت کریں گی ،سیمی فائنلز6، فائنل 7جنوری کو کھیلا جائیگا

منگل 1 جنوری 2019 16:56

سرکل سٹائل چمپئن شپ کل سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2019ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام سرکل سٹائلچمپئن شپ کل (بدھ )سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہو گی ۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 13ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی ،واپڈا، ائیرفورس، پولیس، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز ، پی او ایف واہ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل مقابلے 6 جنوری جبکہ فائنل میچ 7جنوری کو کھیلا جائے گا۔انہوںنے مزید بتایا کہ ٹرینگولر انٹرنیشنل کبڈی سیریز 8 سے 14 جنوری تک لاہور،سرگودھا، بہاولپوراور ساہیوال میں کھیلی جائے گی جس کی تیاریاں جاری ہیں۔
وقت اشاعت : 01/01/2019 - 16:56:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :