شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش میں اضافہ کردیا گیا

پی ایس ایل کی بھرپور کامیابی کا امکان، اسی لیے اب شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 ہزار کی بجائے 17 ہزار تماشائیوں میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 فروری 2019 20:28

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش میں اضافہ کردیا گیا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2019ء) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش میں اضافہ کردیا گیا، پی ایس ایل کی بھرپور کامیابی کا امکان، اسی لیے اب شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 ہزار کی بجائے 17 ہزار تماشائیوں میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں پاکستان سپر لیگ 4 کی شاندار کامیابی کے امکانات ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ پی ایس ایل 4 گزشتہ تمام سیزنز سے زیادہ کامیاب ثابت ہوگا۔ اسی لیے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی انتظامیہ کی جانب سے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اب شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 ہزار کی بجائے 17 ہزار تماشائیوں میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

واجح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں شروع ہو گا۔ ایونٹ کے پہلے مرحلے کے مقابلے دبئی، شارجہ اور پہلی بار ابوظہبی میں بھی منعقد ہوں گے ، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 3 اور کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم فائنل سمیت 5 میچوں کی میزبانی کریگا۔دوسری جانب پاکستان کے بین الااقوامی شہرت کے حامل آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار اس بار پاکستان سپر لیگ کا ایک بھی میچ سپر وائز نہیں کریں گے۔

علیم سرور ڈار 7 فروری کو جنوبی افریقا روانہ ہوں گے جہاں وہ 13 فروری سے جنوبی افریقا اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بطور امپائر خدمات سرانجام دیں گے۔21 فروری سے پورٹ الزبتھ کا دوسرا ٹیسٹ میچ بطور امپائر اپنے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار جنو بی افریقا اور سری لنکا کے دو ٹیسٹ سپر وائز کر نے کے بعد بھارت کے شہر ڈیہرڈن روانہ ہوں گے جہاں وہ 28 فروری سے 10مارچ تک آئرلینڈ اور افغانستان کے 5 ون ڈے میچوں میں بھی امپائرنگ کریں گے۔

یاد رہے ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد افغانستان نے بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر ڈیہرڈن کے اسٹیڈیم کو اپنا ہوم گراونڈ بنایا ہے جہاں وہ 15 مارچ سے آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ کی سیریز کے واحد ٹیسٹ میں مقابلہ کریگی اور یہاں بھی علیم سرور ڈار ہی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔123 ٹیسٹ میچو ں میں امپائرنگ کرنے والے علیم ڈار آئرلینڈ اور افغانستان کی ون ڈے سیریز میں اپنا 200 واں ون ڈے انٹرنیشنل سپر وائز کریں گے۔16فروری 2000ء کو جناح اسٹیڈیم گوجرنوالہ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں علیم ڈار نے پہلی بار امپائرنگ کی تھی۔
وقت اشاعت : 09/02/2019 - 20:28:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :