کرس جورڈن اور ایلکس ہیلز پاکستان پہنچ گئے

کرس جورڈن پشاور زلمی جب کہ ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 مارچ 2019 14:37

کرس جورڈن اور ایلکس ہیلز پاکستان پہنچ گئے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مارچ 2019ء) پاکستان سپر لیگ کے میچز کھیلنے کے لیے برطانوی کھلاڑی کرس جورڈن اور ایلکس ہیلز بھی کراچی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے کراچی میں ہونے والے پلے آف میچز کھیلنے کے لیے انگلش فاسٹ باﺅلر کرس جورڈن اوراوپنر ایلکس ہیلز بھی کراچی پہنچ گئے، دونوں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے انگلینڈ کے سکواڈ میں منتخب ہونے کے بعد یو اے ای سے روانہ ہوگئے تھے اور قومی ذمہ داریوں سے فراغت کے بعد اب انہوں نے دوبارہ پی ایس ایل کیلئے خدمات پیش کردی ہیں۔

کرس جورڈن پشاور زلمی کے سکواڈ کا حصہ ہیں جب کہ ایلکس ہیلزدفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ہیں،
کوالیفائر میں بدھ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا، اسلام آباد کی ٹیم کو الیمینیٹر ون میں کراچی کنگز کا سامنا کرنا ہے، یہ میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ایلیمینیٹر ٹو جمعے کے روز کھیلا جائے گا ۔                                     


وقت اشاعت : 12/03/2019 - 14:37:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :