ورلڈ کپ2019ء، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 جولائی 2019 14:08

ورلڈ کپ2019ء، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4جولائی 2019ء) ورلڈ کپ 2019ءکے 42ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔لیڈز کے ہینڈنگلے گراﺅنڈ میںدونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے ہوں گی، موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ شام میں ہلکی پھلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے،دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہیں، ویسٹ انڈیز 3 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کی ٹیم ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی، اسلئے دسویں پوزیشن پر ہے۔

ماضی میں 2 مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کرنےوالی ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان کو ہرا کر کیا جسکے بعد اسے یکے بعد دیگرے 7 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے سری لنکا سے شکست کے بعد کہا کہ یہ بہت مایوس کن مرحلہ تھا کہ جیت نہ سکے۔افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے اب بھی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ انکے سپنرز کوئی جادو دکھائیں گے اور وطن روانہ ہونے سے پہلے ضرور جیتیں گے۔

یادرہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ کا بارہواں ایڈیشن انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے، میگا ایونٹ میں ریکارڈ 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن اور میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی، ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والے ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، میزبان انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، بھارت اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

میگا ایونٹ میں شامل 10ٹیمیں انگلینڈ میں 11 وینیوز پر کھیلیں گی اور انکے درمیان فائنل سمیت48 میچز کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کےخلاف ایک ، ایک میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم پہلے مرحلے میں ایک دوسرے کےخلاف 9 میچز کھیلے گی جسکے بعد 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائےگا۔

دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لندن میں کھیلا جائےگا۔ میگا ایونٹ انتظامیہ نے سیمی فائنلز اور فائنل میچ میں بارش کے باعث متاثر ہونےوالے میچز کےلئے ریزرو ڈے بھی رکھے ہیں۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائےگا۔ 
وقت اشاعت : 04/07/2019 - 14:08:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :