قومی ٹی 20 کپ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

بدھ 16 اکتوبر 2019 11:58

قومی ٹی 20 کپ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ میں کل جمعرات کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں آج جمعرات کو پہلا میچ بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

بلوچستان ٹیم کی قیادت حارث سہیل کرینگے جبکہ نادرن ٹیم عماد وسیم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔ اسی روز دوسرے میچ میں نادرن اور سندھ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ سندھ کی ٹیم اسد شفیق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سدرن پنجاب ٹیم کی قیادت شان مسعود کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 11:58:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :