کھلاڑیوں کی پی سی بی کے خلاف بغاوت کا انکشاف

ٹی ٹین لیگ کیلیے این او سی منسوخ کئے جانے پر عماد وسیم، محمد عامر اور شعیب ملک سمیت کرکٹرز کا ایک گروپ بورڈ کیخلاف اعلان بغاوت کرنے کو تیار تھا لیکن عماد وسیم کی وسیم خان سے ملاقات کے مبعد معاملہ وقتی طور پر ٹھنڈا پڑ گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 2 نومبر 2019 20:02

کھلاڑیوں کی پی سی بی کے خلاف بغاوت کا انکشاف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02نومبر 2019ء) کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف بغاوت کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹین لیگ کیلیے این او سی منسوخ کئے جانے پر عماد وسیم، محمد عامر اور شعیب ملک سمیت کرکٹرز کا ایک گروپ بورڈ کیخلاف اعلان بغاوت کرنے کو تیار تھا لیکن عماد وسیم کی وسیم خان سے ملاقات کے مبعد معاملہ وقتی طور پر ٹھنڈا پڑ گیا۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات میں بات چیت میں معاملہ وقتی طور پر ٹھنڈا پڑ گیا تاہم پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر کھلاڑیوں کی جانب سے مسئلے کا حل نکالنے کا مطالبہ سامنے آسکتا ہے۔ایک کرکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہمیں بھارت کی مثالیں دی جاتی ہیں، جہاں کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے سوا کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاتی لیکن بھارتی کھلاڑی اس ایونٹ سے کروڑوں کماتے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی بھاری کمائی ہوتی ہے،ان کو غیرملکی لیگز کھیلنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ٹی ٹین لیگ کے میں قومی کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ کردیئے تھے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے وقت قومی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی آسٹریلیا میں ہوں گے جبکہ پاکستان میں قائد اعظم ٹرافی کا دوسرا راﺅنڈکھیلا جارہا ہوگا جس کے باعث کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ کیئے گئے۔واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ فکسنگ سکینڈل کے باعث تنقید کی زد میں بھی رہی ہے۔ یاد رہے کہ ٹی ٹین لیگ کے ڈرافٹ میں شاہد آفریدی، فہیم اشرف، محمد حفیظ، عماد وسیم، عمران نذیر، حارث رﺅف، معازخان اور سہیل اختر قلندر کی ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں، شعیب ملک، محمد حسنین، عامر یامین، سہیل تنویر دہلی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/11/2019 - 20:02:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :