قومی ٹیم پہلی بار ایک بھی پنجابی باﺅلر کے بغیر میدان میں اتری
فاسٹ باﺅلنگ اور سپنر دونوں میں ایک بھی پنجاب کا باﺅلر شامل نہیں
ذیشان مہتاب جمعرات 21 نومبر 2019 16:55
برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2019ء) تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کسی پنجابی باﺅلر کے بغیر میدان میں اتری،فاسٹ باﺅلنگ اور سپنر دونوں میں ایک بھی پنجاب کا بولر شامل نہیں ہے۔برسبین ٹیسٹ میں فاسٹ باﺅلنگ میں نسیم شاہ 16 برس کی عمر میں ڈیبیو کر رہے ہیں، ان کا تعلق خٰبرپختونخواہ کے علاقے لوئر دیر سے ہے، عمران خان سنیئر کا تعلق بھی لوئر دیر سے ہے وہ 9 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں،شاہین شاہ آفریدی کا تعلق لنڈی کوتل سے ہے، انہوں نے محض تین میچز میں 12 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ تینوں فاسٹ بولرز کے کل میچز کی تعداد محض 13 بنتی ہے،سب سے سینئر باﺅلر یاسر شاہ ہیں جن کا تعلق صوابی سے ہے انہوں نے 35 ٹیسٹ میچز کھیل رکھے ہیں، ان کی وکٹوں کی تعداد 203 ہے۔آسٹریلیا کےخلاف میدان میں اترنےوالے 11 کھلاڑیوں میں 6 کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے، پنجاب کے 3 اور سندھ سے دو کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان میں کرکٹ کے اعتبار سے ملک کے اندر سے ہی سندھ اور پنجابی کھلاڑیوں کے انتخاب پر بات چیت ہوتی رہتی ہے اور باﺅلنگ لائن اپ تو اکثر پنجاب کے کھلاڑیوں سے ہی سجا رہتا تھا کیوں کہ ہمیشہ فاسٹ باﺅلر پنجاب سے ہی ملے ہیں، ان میں وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر اور محمد زاہد شامل ہیں۔نئی لسٹ میں بھی محمد عامر، وہاب ریاض حتی کے نئے چہرے محمد عباس کا تعلق بھی پنجاب سے ہے۔ محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ، وہاب ریاض نے آرام لے رکھا ہے جب کہ محمد عباس پہلے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ ہیں۔اب سے دو سال پہلے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جب بھی نوجوان فاسٹ باﺅلرز کے کیمپ لگے تو زیادہ تعداد پٹھان باﺅلرز کی نظر آئی۔ اکیڈمی انتظامیہ کے مطابق بھی سخت جان ہونے کی وجہ سے فاسٹ باﺅلنگ کا ٹیلنٹ پٹھانوں میں نمایاں نظر اآرہا ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/11/2019 - 16:55:14
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی