وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا پاکستان سپرلیگ کے آغاز سے قبل تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ، پی سی بی اور ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں کو مبارکباد

پی ایس ایل میں کھیلنے والی ہر ٹیم میری فیورٹ ہے، دنیا کوایک بار پھر پیغام دیاہے پاکستان ایک پر امن ملک ہے :عثمان بزدار

جمعرات 20 فروری 2020 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پاکستان سپرلیگ کے آغاز سے قبل تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنے والی ہر ٹیم میری فیورٹ ٹیم ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اورملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔میچوں میں ٹیموں کی ہار جیت سے قطع نظر، یہ پرامن پاکستان کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

شائقین کرکٹ کو بہترین تفریح کا موقع ملے گا اور کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کر نے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کوایک بار پھر پیغام دیاہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ پاکستان کے عوام کھیلوں خصوصاً کرکٹ سے خصوصی لگائو رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان آ نے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے ویلکم کہتے ہیں اور پاکستانی عوام پی ایس ایل کے مقابلے دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 22:49:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :