ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کو برائن لارا دیدیا

گھر میں سب ذیشان کو برائن لارا کہتے ہیں:والد ذیشان اشرف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 فروری 2020 17:46

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کو برائن لارا دیدیا
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26فروری2020ء ) پاکستان سپر لیگ کے افق سے ابھرتے ہوئے فیوچر سٹارز میں سے ایک ملتان سلطانز کے نوجوان بیٹسمین ہیں جو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار نصف سنچری بنا کر مرکز نگاہ بن گئے ہیں۔اس نوجوان پلیئر کے بیٹنگ سٹائل کو دیکھ کر لوگوں اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں لیجنڈری برائن لارا کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔

29گیندوں پر نصف سنچری سکور کرنے والے نوجوان بیٹسمین شائقین اور اہل خانہ کے ساتھ ساتھ کرکٹ حلقوں کے دلوں میں بھی گھر کر گئے ہیں اور ذیشان اشرف کو پی ایس ایل کا برائن لارا قرار دیا جارہا ہے۔ایک انٹرویو میں جب ذیشان اشرف کے والدین سے پوچھا گیا کہ ذیشان اشرف کا بیٹنگ کا انداز کس کی طرح لگتا ہے تو والد نے بتایا کہ گھر میں سب اسے برائن لارا کہتے ہیں، وہ برائن لارا کے نام سے مشہور ہیں۔

(جاری ہے)

والد نے کہا کہ چونکہ اب پی ایس ایل ہوم گراؤنڈ ملتان میں آ رہا ہے تو وہ بیٹے کی ٹیم کا میچ دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کریں گے، بڑے سکرین نصب کریں گے اور سب کو مل کر میچ دیکھنے کی دعوت دیں گے۔محمد اشرف کا کہنا تھا کہ اہل خانہ ذیشان اشرف کو ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتا دیکھ کر بے حد خوش ہیں، بیٹے کو سخت محنت کا پھل مل رہا ہے، ہم بیٹے کے مستقبل اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔دوسری جانب ذیشان اشرف کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل 5میں عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور خواہش ہے کہ رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کروں، اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے پرامید ہوں۔
وقت اشاعت : 26/02/2020 - 17:46:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :