پی ایس ایل 5،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ بارش سے متاثر ہونیکا امکان

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہوںگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 27 فروری 2020 12:22

پی ایس ایل 5،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ بارش سے متاثر ہونیکا امکان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 فروری2020ء) بارشوں کا انتہائی طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، 27 فروری کو موسم بہار کی پہلہ بارشوں کا سسٹم ملک میں داخل ہو جائے گا، پی ایس ایل میچز بری طرح متاثر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں موسم بہار کی آمد کے بعد بارشوں کا پہلا سسٹم جلد شروع ہونے والا ہے۔ ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارشوں کا طاقتور ترین سسٹم 27 فروری کو ملک میں داخل ہو جائے گا۔

اس سسٹم کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں کئی روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بارشوں کی اس سسٹم کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے میچز بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ خاص کر کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہوںگے، ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بھی بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملک بھر میں موسم سرما کی شدت تقریباً ختم ہو چکی ہے، اور موسم بہار کی آمد آمد ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیموں کے درمیان پرسوں 27فروری کو راولپنڈی میں میچ کھیلا جائیگا ۔ یہ میچ بھی شیڈول کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔ آج صرف ایک میچ کھیلا جائے گا، پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کے سلسلے میں راولپنڈی اور ملتان میں میچز کا انعقاد ہوگا۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 12:22:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :