20بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال میں 32رکنی عملہ ذمہ داریاں نبھارہا ہے

تمام میڈیا ہاوسز سے درخواست ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے متعلق کسی بھی خبر میں ایونٹ کا مکمل ٹائٹل درج کریں

جمعرات 5 مارچ 2020 19:38

20بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال میں 32رکنی عملہ ذمہ داریاں نبھارہا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2020ء) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے 20 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال میں 32 رکنی عملہ ذمہ داریاں نبھارہاہے۔لیگ کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لییقائم کردہ یہ ہسپتال حکومتِ پنجاب کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کی عمارت کے گراوٴنڈ فلور پر قائم کردہ اس ہسپتال کے تمام تر انتظامات جنرل ہسپتال لاہور کے سپرد کیے گئے ہیں۔



23 مارچ تک قائم رہنے والے اس ہسپتال میں 5 ڈاکٹرز اور 12 پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت کْل 32 ملازمین فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 32 رکنی عملہ میں سینئر جنرل فزیشن، جنرل فزیشن، ہارٹ اسپیشلسٹ، آرتھوپیڈک اور آئی اسپیشلسٹ بھی شامل ہیں۔ ہسپتال کے باہر ایک فارمیسی اور ریسکیو کی گاڑی بھی ہمہ وقت موجود رہتی ہے۔

(جاری ہے)

عارضی ہسپتال میں تماشائیوں اور دیگر افراد کے لیے ابتدائی طبی امداد کے علاوہ دیگر علاج معالجے کی سہولت بھی میسر ہے۔

یہاں ٹیسٹ لیبارٹری اور آپریشن تھیٹرکی سہولت بھی میسر ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور صوبائی حکومت کا باہمی تعاون جاری ہیجبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں قائم کردہ عارضی ہسپتال بھی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے میچز کی میزبانی کرنے والے دیگر شہروں میں موجود اسٹیڈیمز کے پاس بھی ابتدائی طبی امداد پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کیے گئے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال کا قیام حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں کیا گیا ہے،جہاں آپریشن تھیٹر، فارمیسی اور لیبارٹری سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہے۔ راولپنڈی میں 3 بیڈزپر مشتمل عارضی ہسپتال ایرڈ یونیورسٹی میں قائم کیا گیا ہے جہاں 10 ڈاکٹرز اور 4 نرسزذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ملتان لیگ کے دوران ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی ایک عارضی ہسپتال قائم کیا گیا تھا۔

10 بیڈز پر مشتمل ہسپتال ابتدائی طبی امداد کے لیے تمام تر سہولیات سے آراستہ تھا۔ سلمان نصیر، چیف آپریٹنگ آفیسر: لاہور میں قائم عارضی ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور سے 200 میٹر کی دوری پرشائقینِ کرکٹ کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی پی سی بی کی فینز کو صحت افزاء اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی پالیسی کیعین مطابق ہے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہاکہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے دوران حکومتِ پنجاب کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارضی ہسپتال کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے دوران لیگ کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لییمداحوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کررہی ہے۔

سلمان نصیر نے کہاکہ جوں جوں ٹورنامنٹ فیصلہ کن مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے توں توں شائقینِ کرکٹ کا جوش اور ولولہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں: ڈاکٹر رانا شفیق، فوکل پرسن برائے عارضی ہسپتال لاہور: 03334232315 ریسکیو : 1122 ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں: ڈاکٹر کامران رضوی، فوکل پرسن برائے عارضی ہسپتال کراچی، 03332220760 ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کے دوران پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں: ڈاکٹر خالد جنجوعہ، فوکل پرسن برائے عارضی ہسپتال راولپنڈی، 03005151964
وقت اشاعت : 05/03/2020 - 19:38:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :