پی ایل ایل5، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ بارش کے باعث روکدیا گیا

ملتان سلطانز کی 6 وکٹیں گر چکی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 مارچ 2020 21:27

پی ایل ایل5، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ بارش کے باعث روکدیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مارچ2020ء ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین میچ بارش کے باعث روکدیا گیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم اننگز کی ابتدا میں ہی مشکلات سے دوچار تھی اور 17 کے مجموعی اسکور پر ذیشان اشرف پویلین لوٹ گئے۔معین علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 22گیندوں پر 29رنز بنائے لیکن 37کے مجموعی اسکور پر عامر یامین نے لگاتار دو گیندوں پر پہلے معین اور پھر اگلی ہی گیند پر رلی روسو کو گولڈن ڈک کا شکار بنایا۔

اس موقع پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے روی بوپاری اور اپنے ہم منصب شان مسعود کو پویلین واپس لوٹا دیا۔

(جاری ہے)

ابھی سلطانز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ عمر خان نے خوشدل شاہ کی وکٹ لے کر اپنی ٹیم کو چھٹی کامیابی دلائی۔اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا تھا۔کراچی کنگز نے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور کیمرون ڈیلپورٹ کی جگہ مچل میک کلینیگن کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے روی بوپارہ اور شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔                              
وقت اشاعت : 06/03/2020 - 21:27:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :