دلبر حسین کو گھورنا مہنگا پڑ گیا

لاہور قلندرز کے پیسرنے پشاور زلمی کے حیدر علی کو آوٹ کیا اور اشتعال دلانے والا انداز اپنایا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 11 مارچ 2020 14:04

دلبر حسین کو گھورنا مہنگا پڑ گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مارچ2020ء ) میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور قلندرز کے دلبر حسین پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی دلبر حسین نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ دلبر حسین پر ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

میچ کے دوران پہلی اننگز کے 18ویں اوور میں لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے پشاور زلمی کے حیدر علی کو آوٹ کیا اور اشتعال دلانے والا انداز اپنایا۔ یاد رہے کہ ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 بلے باز کو آوٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان، اشارے یا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے اشتعال دلانے سے متعلق ہے۔دوسری جانب سلو اوور ریٹ پر پشاور زلمی پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پشاور زلمی کے خلاف کارروائی پی سی بی کے ضابطہ اخلاق برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت کی گئی۔واضح رہے کہ اگر پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کے جرم کی مرتکب پائی گئی تو تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔آن فیلڈ امپائرز علیم ڈار اور مائیکل گف ، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائرناصر حسین نے دلبر حسین اور پشاور زلمی کی ٹیم پر چارجز عائد کئے ہیں جس پر میچ ریفری محمد انیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے۔
وقت اشاعت : 11/03/2020 - 14:04:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :